صحیح بخاری ۔ جلد سوم ۔ ادب کا بیان ۔ حدیث 941

صلہ رحمی کی فضیلت کا بیان

راوی: ابوالولید , شعبہ , ابن عثمان , موسیٰ بن حنظلہ , ابوایوب

حَدَّثَنَا أَبُو الْوَلِيدِ حَدَّثَنَا شُعْبَةُ قَالَ أَخْبَرَنِي ابْنُ عُثْمَانَ قَالَ سَمِعْتُ مُوسَی بْنَ طَلْحَةَ عَنْ أَبِي أَيُّوبَ قَالَ قِيلَ يَا رَسُولَ اللَّهِ أَخْبِرْنِي بِعَمَلٍ يُدْخِلُنِي الْجَنَّةَ و حَدَّثَنِي عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ بِشْرٍ حَدَّثَنَا بَهْزُ بْنُ أَسَدٍ حَدَّثَنَا شُعْبَةُ حَدَّثَنَا ابْنُ عُثْمَانَ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ مَوْهَبٍ وَأَبُوهُ عُثْمَانُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ أَنَّهُمَا سَمِعَا مُوسَی بْنَ طَلْحَةَ عَنْ أَبِي أَيُّوبَ الْأَنْصَارِيِّ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ أَنَّ رَجُلًا قَالَ يَا رَسُولَ اللَّهِ أَخْبِرْنِي بِعَمَلٍ يُدْخِلُنِي الْجَنَّةَ فَقَالَ الْقَوْمُ مَا لَهُ مَا لَهُ فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَرَبٌ مَا لَهُ فَقَالَ النَّبِيُّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ تَعْبُدُ اللَّهَ لَا تُشْرِکُ بِهِ شَيْئًا وَتُقِيمُ الصَّلَاةَ وَتُؤْتِي الزَّکَاةَ وَتَصِلُ الرَّحِمَ ذَرْهَا قَالَ کَأَنَّهُ کَانَ عَلَی رَاحِلَتِهِ

ابوالولید، شعبہ، ابن عثمان، موسیٰ بن حنظلہ، ابوایوب کہتے ہیں کہ کسی نے عرض کیا یا رسول اللہ! مجھے ایسا عمل بتلائیے جو مجھے جنت میں داخل کردے، مجھ سے عبدالرحمن نے بیان کیا کہ ہم سے بہز نے انہوں نے شعبہ سے اور شعبہ نے ابن عثمان بن عبداللہ بن موہب اور عثمان بن عبداللہ سے ان دونوں نے موسیٰ بن طلحہ سے سنا، انہوں نے حضرت ابوایوب انصاری رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت کیا کہ ایک شخص نے عرض کیا یا رسول اللہ! مجھے ایسا عمل بتلائیے جو مجھے جنت میں داخل کردے، لوگوں نے کہا، کیا؟ کیا؟ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ اس کو ایک ضرورت ہے، پھر اس سے نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ تو اللہ کی عبادت کر اور اس کے ساتھ کسی کو شریک نہ کر، اور نماز پڑھ اور زکوۃ دے اور صلہ رحمی کر، اب سواری کو چھوڑ دے، راوی کا بیان کہ گویا وہ سواری پر تھا۔

Narrated Abu Aiyub Al-Ansari:
A man said, "O Allah's Apostle! Inform me of a deed which will make me enter Paradise." The people said, "What is the matter with him? What is the matter with him?" Allah's Apostle said, "He has something to ask (what he needs greatly)." The Prophet said (to him), (In order to enter Paradise) you should worship Allah and join none in worship with Him: You should offer prayers perfectly, give obligatory charity (Zakat), and keep good relations with your Kith and kin." He then said, "Leave it!" (The sub-narrator said, "It seems that the Prophet was riding his she camel."

یہ حدیث شیئر کریں