صحیح بخاری ۔ جلد سوم ۔ ادب کا بیان ۔ حدیث 948

رشتہ داری تھوڑی سی تری سے بھی تر ہوجاتی ہے

راوی: عمرو بن عباس , محمد بن جعفر , شعبہ , اسماعیل بن ابی خالد , قیس بن ابی حازم , عمرو بن العاص

حَدَّثَنَا عَمْرُو بْنُ عَبَّاسٍ حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ جَعْفَرٍ حَدَّثَنَا شُعْبَةُ عَنْ إِسْمَاعِيلَ بْنِ أَبِي خَالِدٍ عَنْ قَيْسِ بْنِ أَبِي حَازِمٍ أَنَّ عَمْرَو بْنَ الْعَاصِ قَالَ سَمِعْتُ النَّبِيَّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ جِهَارًا غَيْرَ سِرٍّ يَقُولُ إِنَّ آلَ أَبِي قَالَ عَمْرٌو فِي کِتَابِ مُحَمَّدِ بْنِ جَعْفَرٍ بَيَاضٌ لَيْسُوا بِأَوْلِيَائِي إِنَّمَا وَلِيِّيَ اللَّهُ وَصَالِحُ الْمُؤْمِنِينَ زَادَ عَنْبَسَةُ بْنُ عَبْدِ الْوَاحِدِ عَنْ بَيَانٍ عَنْ قَيْسٍ عَنْ عَمْرِو بْنِ الْعَاصِ قَالَ سَمِعْتُ النَّبِيَّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَلَکِنْ لَهُمْ رَحِمٌ أَبُلُّهَا بِبَلَاهَا يَعْنِي أَصِلُهَا بِصِلَتِهَا قَالَ أَبُو عَبْد اللَّهِ بِبَلَاهَا کَذَا وَقَعَ وَبِبَلَالِهَا أَجْوَدُ وَأَصَحُّ وَبِبَلَاهَا لَا أَعْرِفُ لَهُ وَجْهًا

عمرو بن عباس، محمد بن جعفر، شعبہ، اسماعیل بن ابی خالد، قیس بن ابی حازم، عمرو بن العاص کہتے ہیں کہ میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو آہستہ سے نہیں (بلکہ) بلند آواز سے فرماتے ہوئے سنا کہ آل ابی (عمرو کا بیان ہے کہ محمد بن جعفر کی کتاب میں آل ابی کے بعد جگہ چھوٹی ہوئی ہے) میرے دوست نہیں ہیں بلکہ میرے دوست تو اللہ کے نیکو کار مومنین ہیں، عنبسہ بن عبدالواحد کے بیان سے انہوں نے قیس سے اور قیس نے عمرو بن عاص سے روایت کیا کہ میں نے جناب رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو فرماتے ہوئے سنا لیکن ان کے ساتھ رشتہ داری ہے، اس لئے میں اس کو اس کے مطابق تری پہنچاتا ہوں یعنی میں صلہ رحمی کرتا ہوں۔

Narrated 'Amr bin Al-'As:
I heard the Prophet saying openly not secretly, "The family of Abu so-and-so (i.e. Talib) are not among my protectors." 'Amr said that there was a blank space (1) in the Book of Muhammad bin Ja'far. He added, "My Protector is Allah and the righteous believing people." 'Amr bin Al-'As added: I heard the Prophet saying, 'But they (that family) have kinship (Rahm) with me and I will be good and dutiful to them. "

یہ حدیث شیئر کریں