صحیح مسلم ۔ جلد دوم ۔ قسامت کا بیان ۔ حدیث 1878

انسان کی جان یا اس کا کسی عضو پر حملہ کرنے والے کو جب وہ حملہ کرے اور اس کو دفع کرتے ہوئے حملہ آور کی جان یا اسکا کوئی عضو ضائع ہو جائے اور اس پر کوئی تاوان نہ ہونے کے بیان میں ۔

راوی: شیبان بن فروخ , ہمام , عطاء , صفوان بن یعلی بن منیة , یعلی بن منیہ

حَدَّثَنَا شَيْبَانُ بْنُ فَرُّوخَ حَدَّثَنَا هَمَّامٌ حَدَّثَنَا عَطَائٌ عَنْ صَفْوَانَ بْنِ يَعْلَی بْنِ مُنْيَةَ عَنْ أَبِيهِ قَالَ أَتَی النَّبِيَّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ رَجُلٌ وَقَدْ عَضَّ يَدَ رَجُلٍ فَانْتَزَعَ يَدَهُ فَسَقَطَتْ ثَنِيَّتَاهُ يَعْنِي الَّذِي عَضَّهُ قَالَ فَأَبْطَلَهَا النَّبِيُّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَقَالَ أَرَدْتَ أَنْ تَقْضَمَهُ کَمَا يَقْضَمُ الْفَحْلُ

شیبان بن فروخ، ہمام، عطاء، صفوان بن یعلی بن منیة، حضرت یعلی بن منیہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے پاس ایک آدمی حاضر ہوا جس نے ایک آدمی کا ہاتھ کاٹا تھا ۔ اس نے اپنا ہاتھ کھینچا تو اس کے سامنے والے دو دانت گر گئے یعنی جس نے کاٹا۔ کہتے ہیں کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے اسے باطل قرار دیا اور فرمایا کیا تم اسے اونٹ کی طرح کاٹنے کا ارادہ رکھتے تھے۔

Safwan b. Ya'la b. Munya reported on the authority of his father that there came to Allah's Apostle (may peace be upon him) a person who had bitten the hand of another person and who had withdrawn his hand (and as a result thereof) his foreteeth had fallen (those which had bitten). The Apostle of Allah (may peace be upon him) turned down his (claim), and said: Do you wish to bite as the camel bites?

یہ حدیث شیئر کریں