صحیح مسلم ۔ جلد سوم ۔ آداب کا بیان ۔ حدیث 1125

لا ولد کے لئے اور بچہ کی کنیت رکھنے کے جواز کے بیان میں

راوی: ابوربیع سلیم ابن داؤد عتکی , عبدالوارث ابوتیاح انس بن مالک

حَدَّثَنَا أَبُو الرَّبِيعِ سُلَيْمَانُ بْنُ دَاوُدَ الْعَتَکِيُّ حَدَّثَنَا عَبْدُ الْوَارِثِ حَدَّثَنَا أَبُو التَّيَّاحِ حَدَّثَنَا أَنَسُ بْنُ مَالِکٍ ح و حَدَّثَنَا شَيْبَانُ بْنُ فَرُّوخَ وَاللَّفْظُ لَهُ حَدَّثَنَا عَبْدُ الْوَارِثِ عَنْ أَبِي التَّيَّاحِ عَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِکٍ قَالَ کَانَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَحْسَنَ النَّاسِ خُلُقًا وَکَانَ لِي أَخٌ يُقَالُ لَهُ أَبُو عُمَيْرٍ قَالَ أَحْسِبُهُ قَالَ کَانَ فَطِيمًا قَالَ فَکَانَ إِذَا جَائَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَرَآهُ قَالَ أَبَا عُمَيْرٍ مَا فَعَلَ النُّغَيْرُ قَالَ فَکَانَ يَلْعَبُ بِهِ

ابوربیع سلیم ابن داؤد عتکی، عبدالوارث ابوتیاح انس بن مالک، شیبان بن فروخ عبدالوارث ابی تیاح ، حضرت انس بن مالک رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم اخلاق کے اعتبار سے سب سے اچھے تھے میرا ایک بھائی تھا جسے ابوعمیر کہا جاتا تھا راوی کہتا ہے کہ میں گمان کرتا ہوں کہ حضرت انس رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے کہا کہ اس کا دودھ چھوٹ گیا جب رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم تشریف لاتے تو اسے دیکھ کر فرماتے اے ابوعمیر! نغیر(ایک پرندے کا نام) نے کیا کیا اور وہ اس پرندہ سے کھیلا کرتے تھے۔

Anas b. Malik reported that Allah's Messenger (may peace be upon him) had the sublimest character among mankind. I had a brother who was called Abu 'Umair. I think he was weaned. When Allah's Messenger (may peace he upon him) came to our house he saw him, and said: Abu 'Umair, what has the sparrow done? He (Anas) said that he had been playing with that.

یہ حدیث شیئر کریں