صحیح مسلم ۔ جلد سوم ۔ فضائل کا بیان ۔ حدیث 1466

نبی صلی اللہ علیہ وسلم کے خاتم النیبین ہونے کے بیان میں

راوی: ابوبکر بن ابی شیبہ , عفان سلیم بن حیان سعد بن میناء , جابر

حَدَّثَنَا أَبُو بَکْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ حَدَّثَنَا عَفَّانُ حَدَّثَنَا سَلِيمُ بْنُ حَيَّانَ حَدَّثَنَا سَعِيدُ بْنُ مِينَائَ عَنْ جَابِرٍ عَنْ النَّبِيِّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ مَثَلِي وَمَثَلُ الْأَنْبِيَائِ کَمَثَلِ رَجُلٍ بَنَی دَارًا فَأَتَمَّهَا وَأَکْمَلَهَا إِلَّا مَوْضِعَ لَبِنَةٍ فَجَعَلَ النَّاسُ يَدْخُلُونَهَا وَيَتَعَجَّبُونَ مِنْهَا وَيَقُولُونَ لَوْلَا مَوْضِعُ اللَّبِنَةِ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَأَنَا مَوْضِعُ اللَّبِنَةِ جِئْتُ فَخَتَمْتُ الْأَنْبِيَائَ

ابوبکر بن ابی شیبہ، عفان سلیم بن حیان سعد بن میناء، حضرت جابر رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا میری مثال اور دوسرے تمام انبیاء کرام علیہم السلام کی مثال اس آدمی کی طرح ہے کہ جس نے ایک گھر بنایا اور اسے پورا اور کامل بنایا سوائے ایک اینٹ کی جگہ کے کہ وہ خالی رہ گئی لوگ اس گھر کے اندر داخل ہو کر اسے دیکھنے لگے اور وہ گھر ان کو پسند آنے لگا وہ لوگ کہنے لگے کہ یہ ایک اینٹ کیوں نہ رکھ دی گئی رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ میں ہی اس اینٹ کی جگہ آیا ہوں اور میں نے انبیاء کرام علیہم السلام کی آمد کا سلسلہ ختم کردیا ہے۔

Jabir reported Allah's Messenger (may peace be upon him) as saying: The similitude of mine and that of the Apostles is like that of a person who built a house and he completed it and made it perfect but for the space of a brick. People entered therein and they were surprised at it and said: Had there been a brick (it would have been complete in all respects). Allah's Messenger (may peace be upon him) said: I am that place where the brick (completing the building is to be placed), and I have come to finalise the chain of Apostles.

یہ حدیث شیئر کریں