سنن ابوداؤد ۔ جلد اول ۔ دعاؤں کا بیان ۔ حدیث 1500

کنکریوں سے تسبیح کو شمار کرنا

راوی: عبدالرحمن بن ابراہیم , ولید بن مسلم , اوزاعی , حسان بن عطیہ , محمد بن ابی عائشہ , ابوہریرہ

حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ إِبْرَاهِيمَ حَدَّثَنَا الْوَلِيدُ بْنُ مُسْلِمٍ حَدَّثَنَا الْأَوْزَاعِيُّ حَدَّثَنِي حَسَّانُ بْنُ عَطِيَّةَ قَالَ حَدَّثَنِي مُحَمَّدُ بْنُ أَبِي عَائِشَةَ قَالَ حَدَّثَنِي أَبُو هُرَيْرَةَ قَالَ قَالَ أَبُو ذَرٍّ يَا رَسُولَ اللَّهِ ذَهَبَ أَصْحَابُ الدُّثُورِ بِالْأُجُورِ يُصَلُّونَ کَمَا نُصَلِّي وَيَصُومُونَ کَمَا نَصُومُ وَلَهُمْ فُضُولُ أَمْوَالٍ يَتَصَدَّقُونَ بِهَا وَلَيْسَ لَنَا مَالٌ نَتَصَدَّقُ بِهِ فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَا أَبَا ذَرٍّ أَلَا أُعَلِّمُکَ کَلِمَاتٍ تُدْرِکُ بِهِنَّ مَنْ سَبَقَکَ وَلَا يَلْحَقُکَ مَنْ خَلْفَکَ إِلَّا مَنْ أَخَذَ بِمِثْلِ عَمَلِکَ قَالَ بَلَی يَا رَسُولَ اللَّهِ قَالَ تُکَبِّرُ اللَّهَ عَزَّ وَجَلَّ دُبُرَ کُلِّ صَلَاةٍ ثَلَاثًا وَثَلَاثِينَ وَتَحْمَدُهُ ثَلَاثًا وَثَلَاثِينَ وَتُسَبِّحُهُ ثَلَاثًا وَثَلَاثِينَ وَتَخْتِمُهَا بِلَا إِلَهَ إِلَّا اللَّهُ وَحْدَهُ لَا شَرِيکَ لَهُ لَهُ الْمُلْکُ وَلَهُ الْحَمْدُ وَهُوَ عَلَی کُلِّ شَيْئٍ قَدِيرٌ غُفِرَتْ لَهُ ذُنُوبُهُ وَلَوْ کَانَتْ مِثْلَ زَبَدِ الْبَحْرِ

عبدالرحمن بن ابراہیم، ولید بن مسلم، اوزاعی، حسان بن عطیہ، محمد بن ابی عائشہ، حضرت ابوہریرہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے کہ ایک مرتبہ حضرت ابوذر نے عرض کیا یا رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم جو لوگ مال دار ہیں وہی ثواب کما لے گئے کیونکہ وہ نماز پڑھتے ہیں جس طرح ہم پڑھتے ہیں اور وہ روزے رکھتے ہیں جس طرح ہم روزے رکھتے ہیں اور جو مال ان کے پاس ضرورت سے زائد ہے وہ اللہ کے راستہ میں خرچ کر دیتے ہیں لیکن ہمارے پاس مال نہیں جس کو ہم صدقہ کریں (اور اجر کے مستحق ہوں) آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا اے ابوذر کیا میں تجھ کو چند ایسے کلمات نہ بتاؤں جن کے سبب سے تو اگلے لوگوں کے برابر ہو جائے اور تیرے برابر کوئی نہ ہو سکے بجز اس کے جو ایسا ہی کرے ابوذر نے کہا کیوں نہیں یا رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم بتلائے آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا ہر نماز کے بعد 33مرتبہ سُبحَانَ اللہِ، 33مرتبہ اَلحَمدُلِلّٰہ، 33 مرتبہ اَللہُ اکبَر کہے اور آخر میں لَا إِلَهَ إِلَّا اللَّهُ وَحْدَهُ لَا شَرِيکَ لَهُ لَهُ الْمُلْکُ وَلَهُ الْحَمْدُ وَهُوَ عَلَی کُلِّ شَيْئٍ قَدِيرٌ کہہ کر مہر لگا دے تو اس کے گناہ بخش دیئے جائیں گے اگرچہ وہ سمندر کے جھاگ کے برابر ہی کیوں نہ ہوں۔

یہ حدیث شیئر کریں