سنن ابوداؤد ۔ جلد اول ۔ کتاب الزکوٰة ۔ حدیث 1584

مصدق کو راضی کرنے کا بیان

راوی: ابو کامل , عبدالواحد بن زیاد , عثمان بن ابی شیبہ , عبدالرحیم بن سلیمان , محمد بن اسمعیل , عبدالرحمن بن ہلال , جریر , بن عبداللہ جریر بن عبداللہ

حَدَّثَنَا أَبُو کَامِلٍ حَدَّثَنَا عَبْدُ الْوَاحِدِ يَعْنِي ابْنَ زِيَادٍ ح و حَدَّثَنَا عُثْمَانُ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّحِيمِ بْنُ سُلَيْمَانَ وَهَذَا حَدِيثُ أَبِي کَامِلٍ عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ أَبِي إِسْمَعِيلَ حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ هِلَالٍ الْعَبْسِيُّ عَنْ جَرِيرِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ قَالَ جَائَ نَاسٌ يَعْنِي مِنْ الْأَعْرَابِ إِلَی رَسُولِ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَقَالُوا إِنَّ نَاسًا مِنْ الْمُصَدِّقِينَ يَأْتُونَا فَيَظْلِمُونَا قَالَ فَقَالَ أَرْضُوا مُصَدِّقِيکُمْ قَالُوا يَا رَسُولَ اللَّهِ وَإِنْ ظَلَمُونَا قَالَ أَرْضُوا مُصَدِّقِيکُمْ زَادَ عُثْمَانُ وَإِنْ ظُلِمْتُمْ قَالَ أَبُو کَامِلٍ فِي حَدِيثِهِ قَالَ جَرِيرٌ مَا صَدَرَ عَنِّي مُصَدِّقٌ بَعْدَ مَا سَمِعْتُ هَذَا مِنْ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ إِلَّا وَهُوَ عَنِّي رَاضٍ

ابو کامل، عبدالواحد بن زیاد، عثمان بن ابی شیبہ، عبدالرحیم بن سلیمان، محمد بن اسماعیل، عبدالرحمن بن ہلال، حضرت جریر بن عبداللہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے کہ چند اعرابی رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوئے اور عرض کیا کہ زکوة وصول کرنے والے ہم پر زیادتی کرتے ہیں آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا ان کو راضی رکھو انہوں نے عرض کیا یا رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم اگرچہ وہ ہم پر ظلم کریں آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا ان کو راضی رکھو اگرچہ وہ تم پر ظلم کریں، حضرت جریر رضی اللہ تعالیٰ عنہ فرماتے ہیں کہ جب میں نے رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے یہ سنا ہے اس وقت سے کوئی مصدق میرے پاس سے نہیں لوٹا مگر خوش ہو کر۔

Narrated Abdullah ibn Amr ibn al-'As:
The Prophet (peace_be_upon_him) said: There is to be no collecting of sadaqah (zakat) from a distance, nor must people who own property remove it far away, and their sadaqahs are to be received in their dwelling.

یہ حدیث شیئر کریں