سنن ابوداؤد ۔ جلد اول ۔ کتاب الزکوٰة ۔ حدیث 1585

زکوة وصول کرنے والا زکوة دینے والے کے حق میں دعائے خیر کرے

راوی: حفص بن عمر , ابوولید , شعبہ , عمرو بن شعبہ , عمرو بن مرہ , عبداللہ بن ابی اوفی عبداللہ بن ابی اوفیٰ

حَدَّثَنَا حَفْصُ بْنُ عُمَرَ النَّمَرِيُّ وَأَبُو الْوَلِيدِ الطَّيَالِسِيُّ الْمَعْنَی قَالَا حَدَّثَنَا شُعْبَةُ عَنْ عَمْرِو بْنِ مُرَّةَ عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ أَبِي أَوْفَی قَالَ کَانَ أَبِي مِنْ أَصْحَابِ الشَّجَرَةِ وَکَانَ النَّبِيُّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ إِذَا أَتَاهُ قَوْمٌ بِصَدَقَتِهِمْ قَالَ اللَّهُمَّ صَلِّ عَلَی آلِ فُلَانٍ قَالَ فَأَتَاهُ أَبِي بِصَدَقَتِهِ فَقَالَ اللَّهُمَّ صَلِّ عَلَی آلِ أَبِي أَوْفَی

حفص بن عمر، ابوولید، شعبہ، عمرو بن شعبہ، عمرو بن مرہ، حضرت عبداللہ بن ابی اوفیٰ سے روایت ہے کہ میرے والد ان لوگوں میں سے تھے جنہوں نے رضوان نامی درخت کے نیچے رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے دست مبارک پر بیعت کی تھی جب کوئی قوم اپنے اموال کی زکوة لے کر آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے پاس آتی تو آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ان کے حق میں دعا فرماتے میرے والد بھی اپنی زکوة لے کر آئے تو آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: اے اللہ رحمت نازل فرما ابواوفی کی اولاد پر۔

یہ حدیث شیئر کریں