سنن ابوداؤد ۔ جلد اول ۔ پاکی کا بیان ۔ حدیث 26

پیشاب کے ممنوعہ مقامات

راوی: اسحاق بن سوید رملی , عمربن خطاب ابوحفص , سعید بن حکم , نافع , یزید , حیوہ بن شریح , ابوسعید حمیری , معاذ بن جبل

حَدَّثَنَا إِسْحَقُ بْنُ سُوَيْدٍ الرَّمْلِيُّ وَعُمَرُ بْنُ الْخَطَّابِ أَبُو حَفْصٍ وَحَدِيثُهُ أَتَمُّ أَنَّ سَعِيدَ بْنَ الْحَکَمِ حَدَّثَهُمْ قَالَ أَخْبَرَنَا نَافِعُ بْنُ يَزِيدَ حَدَّثَنِي حَيْوَةُ بْنُ شُرَيْحٍ أَنَّ أَبَا سَعِيدٍ الْحِمْيَرِيَّ حَدَّثَهُ عَنْ مُعَاذِ بْنِ جَبَلٍ قَالَ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ اتَّقُوا الْمَلَاعِنَ الثَّلَاثَةَ الْبَرَازَ فِي الْمَوَارِدِ وَقَارِعَةِ الطَّرِيقِ وَالظِّلِّ

اسحاق بن سوید رملی، عمربن خطاب ابوحفص، سعید بن حکم، نافع، یزید، حیوہ بن شریح، ابوسعید حمیری، حضرت معاذ بن جبل رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا تین لعنت والے کاموں سے بچو یعنی پاخانہ کرنا پانی کے گھاٹ پر، کسی گذر گاہ پر، اور سایہ دار جگہ میں۔

یہ حدیث شیئر کریں