سنن ابوداؤد ۔ جلد اول ۔ پاکی کا بیان ۔ حدیث 31

استنجاء کے لئے داہنے ہاتھ کا استعمال مکروہ ہے

راوی: مسلم بن ابر ہیم , موسیٰ بن اسما عیل , یحیی بن عبداللہ , ابوقتادہ

حَدَّثَنَا مُسْلِمُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ وَمُوسَی بْنُ إِسْمَعِيلَ قَالَا حَدَّثَنَا أَبَانُ حَدَّثَنَا يَحْيَی عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ أَبِي قَتَادَةَ عَنْ أَبِيهِ قَالَ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ إِذَا بَالَ أَحَدُکُمْ فَلَا يَمَسَّ ذَکَرَهُ بِيَمِينِهِ وَإِذَا أَتَی الْخَلَائَ فَلَا يَتَمَسَّحْ بِيَمِينِهِ وَإِذَا شَرِبَ فَلَا يَشْرَبْ نَفَسًا وَاحِدًا

مسلم بن ابر ہیم، موسیٰ بن اسما عیل، یحی بن عبد اللہ، حضرت ابوقتادہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے کہ نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا جب تم میں سے کوئی شخص پیشاب کرے تو وہ اپنے ذکر (عضوِ مخصوص) کو داہنے ہاتھ سے نہ چھوئے اور جب پاخانہ کے لئے جائے تو داہنے ہاتھ سے استنجاء (آب دست نہ کرے) اور جب کوئی چیز پیئے تو ایک ہی سانس میں نہ پیئے۔

یہ حدیث شیئر کریں