سنن ابوداؤد ۔ جلد دوم ۔ قسم کھانے اور نذر (منت) ماننے کا بیان ۔ حدیث 1488

اسلام کے سوا کسی اور ملت میں ہوجا نے کی قسم کھانا

راوی: ابو توبہ , ربیع بن نافع , معاویہ بن سلام , یحیی بن ابی کثیر , ثابت بن ضحاک

حَدَّثَنَا أَبُو تَوْبَةَ الرَّبِيعُ بْنُ نَافِعٍ حَدَّثَنَا مُعَاوِيَةُ بْنُ سَلَّامٍ عَنْ يَحْيَی بْنِ أَبِي کَثِيرٍ قَالَ أَخْبَرَنِي أَبُو قِلَابَةَ أَنَّ ثَابِتَ بْنَ الضَّحَّاکِ أَخْبَرَهُ أَنَّهُ بَايَعَ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ تَحْتَ الشَّجَرَةِ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ مَنْ حَلَفَ بِمِلَّةٍ غَيْرِ مِلَّةِ الْإِسْلَامِ کَاذِبًا فَهُوَ کَمَا قَالَ وَمَنْ قَتَلَ نَفْسَهُ بِشَيْئٍ عُذِّبَ بِهِ يَوْمَ الْقِيَامَةِ وَلَيْسَ عَلَی رَجُلٍ نَذْرٌ فِيمَا لَا يَمْلِکُهُ

ابو توبہ، ربیع بن نافع، معاویہ بن سلام، یحیی بن ابی کثیر، حضرت ثابت بن ضحاک سے روایت ہے کہ انہوں نے رضوان نامی درخت کے نیچے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے بیعت کی تھی۔ آپ نے فرمایا جو شخص قسم کھائے اسلام کے سوا کسی دین میں داخل ہونے کی اور وہ جھوٹا ہو تو وہ ویسا ہی ہو جائے گا جیسا اس نے کہا (مثلا کسی نے کہا اگر میں یہ کام کروں تو یہودی ہوں اور وہ اس قسم میں جھوٹا ہو تو وہ یہودی ہی ہوگا) اور جو شخص جس چیز کے ذریعہ خودکشی کرے گا تو آخرت میں اس کو اسی چیز سے عذاب دیا جائے گا اور کسی شخص پر وہ نذر لازم نہیں آتی جو اس کے اختیار میں نہ ہو۔ (مثلا کوئی شخص کسی دوسرے شخص کی بیوی کو طلاق دینے کی نذر مان لے )

یہ حدیث شیئر کریں