سنن ابوداؤد ۔ جلد دوم ۔ قسم کھانے اور نذر (منت) ماننے کا بیان ۔ حدیث 1489

اسلام کے سوا کسی اور ملت میں ہوجا نے کی قسم کھانا

راوی: احمد بن حنبل , زید بن حباب , حسین , ابن واقد , عبداللہ بن برید , بریدہ

حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ حَنْبَلٍ حَدَّثَنَا زَيْدُ بْنُ الْحُبَابِ حَدَّثَنَا حُسَيْنٌ يَعْنِي ابْنَ وَاقِدٍ حَدَّثَنِي عَبْدُ اللَّهِ بْنُ بُرَيْدَةَ عَنْ أَبِيهِ قَالَ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ مَنْ حَلَفَ فَقَالَ إِنِّي بَرِيئٌ مِنْ الْإِسْلَامِ فَإِنْ کَانَ کَاذِبًا فَهُوَ کَمَا قَالَ وَإِنْ کَانَ صَادِقًا فَلَنْ يَرْجِعَ إِلَی الْإِسْلَامِ سَالِمًا

احمد بن حنبل، زید بن حباب، حسین، ابن واقد، عبداللہ بن برید، حضرت بریدہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا جو شخص قسم کھائے اور یوں کہے (کہ اگر میں اس طرح کا کام کروں تو) کہ میں اسلام سے بری ہوں اور وہ جھوٹا ہو تو وہ ویسا ہی ہو جائے گا جیسا کہ اس نے کہا (یعنی اسلام سے نکل جائے گا) اور اگر وہ سچا ہے تو بھی اسلام میں سلامتی کے ساتھ داخل نہ ہو سکے گا۔ (یعنی گناہ ضرور ملے گا)

Narrated Buraydah ibn al-Hasib:
The Prophet (peace_be_upon_him) said: If anyone takes an oath and says: I am free from Islam; now if he is a liar (in his oath), he will not return to Islam with soundness.

یہ حدیث شیئر کریں