سنن ابوداؤد ۔ جلد دوم ۔ خرید وفروخت کا بیان ۔ حدیث 1577

تلوار کا قبضہ جو چاندی کا ہو اسے دراہم (روپوں) کے بدلہ میں بیچنا

راوی: قتیبہ بن سعید , لیث , ابن ابی جعفر , ابوکثیر , حنش , فضالہ بن عبید

حَدَّثَنَا قُتَيْبَةُ بْنُ سَعِيدٍ حَدَّثَنَا اللَّيْثُ عَنْ ابْنِ أَبِي جَعْفَرٍ عَنْ الْجُلَاحِ أَبِي کَثِيرٍ حَدَّثَنِي حَنَشٌ الصَّنْعَانِيُّ عَنْ فَضَالَةَ بْنِ عُبَيْدٍ قَالَ کُنَّا مَعَ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَوْمَ خَيْبَرَ نُبَايِعُ الْيَهُودَ الْأُوقِيَّةَ مِنْ الذَّهَبِ بِالدِّينَارِ قَالَ غَيْرُ قُتَيْبَةَ بِالدِّينَارَيْنِ وَالثَّلَاثَةِ ثُمَّ اتَّفَقَا فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ لَا تَبِيعُوا الذَّهَبَ بِالذَّهَبِ إِلَّا وَزْنًا بِوَزْنٍ

قتیبہ بن سعید، لیث، ابن ابی جعفر، ابوکثیر، حنش، حضرت فضالہ بن عبید سے روایت ہے کہ خیبر کی لڑائی کے دن ہم رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے ساتھ تھے اور یہود سے خرید و فروخت کے تے تھے ایک اوقیہ سونا ایک دینار کے بدلہ میں۔ دوسری روایت میں یہ ہے کہ دو یا تین دینار کے بدلہ میں فروخت کرتے تھے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا سونے کو سونے کے بدلہ میں مت بیچو جب تک کہ وزن میں دونوں طرف برابر نہ ہوں۔

یہ حدیث شیئر کریں