سنن ابوداؤد ۔ جلد دوم ۔ طلاق کا بیان ۔ حدیث 424

غلام کی طلاق کا بیان

راوی: زہیر بن حرب , یحیی , ابن سعید , علی بن مبارک , یحیی بن ابی کثیر , عمر بن معتب , بنی نوفل کے آزاد کردہ غلام ابوالحسن

حَدَّثَنَا زُهَيْرُ بْنُ حَرْبٍ حَدَّثَنَا يَحْيَی بْنُ سَعِيدٍ حَدَّثَنَا عَلِيُّ بْنُ الْمُبَارَکِ حَدَّثَنِي يَحْيَی بْنُ أَبِي کَثِيرٍ أَنَّ عُمَرَ بْنَ مُعَتِّبٍ أَخْبَرَهُ أَنَّ أَبَا حَسَنٍ مَوْلَی بَنِي نَوْفَلٍ أَخْبَرَهُ أَنَّهُ اسْتَفْتَی ابْنَ عَبَّاسٍ فِي مَمْلُوکٍ کَانَتْ تَحْتَهُ مَمْلُوکَةٌ فَطَلَّقَهَا تَطْلِيقَتَيْنِ ثُمَّ عُتِقَا بَعْدَ ذَلِکَ هَلْ يَصْلُحُ لَهُ أَنْ يَخْطُبَهَا قَالَ نَعَمْ قَضَی بِذَلِکَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ

زہیر بن حرب، یحیی، ابن سعید، علی بن مبارک، یحیی بن ابی کثیر، عمر بن معتب، بنی نوفل کے آزاد کردہ غلام ابوالحسن سے روایت ہے کہ انہوں نے حضرت ابن عباس رضی اللہ تعالیٰ عنہما سے مسئلہ دریافت کیا کہ اگر کوئی غلام مرد اپنی غلام بیوی کو دو طلاقیں دیدے اور پھر آزاد ہو جائے تو کیا وہ اس سے پھر نکاح کر سکتا ہے؟ ابن عباس نے کہا ہاں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے بھی ایسا ہی فیصلہ دیا تھا۔

Narrated Abdullah ibn Abbas:
Umar ibn Mu'tab reported: AbuHasan, a client of Banu Nawfal asked Ibn Abbas: A slave had a wife who was a slave-girl. He divorced her by two pronouncements. Afterwards both of them were freed. Is it permissible for him to ask her in marriage again? He said: Yes. This is a decision given by the Apostle of Allah (peace_be_upon_him).

یہ حدیث شیئر کریں