سنن ابوداؤد ۔ جلد دوم ۔ طلاق کا بیان ۔ حدیث 545

جس عورت تین طلاقیں ہو جائیں وہ سابقہ عورت سے نکاح نہیں کر سکتی تاوقتیکہ دوسرے شخص سے نکاح نہ کرے

راوی: مسدد , ابومعاویہ , اعمش , ابراہیم , اسود , عائشہ

حَدَّثَنَا مُسَدَّدٌ حَدَّثَنَا أَبُو مُعَاوِيَةَ عَنْ الْأَعْمَشِ عَنْ إِبْرَاهِيمَ عَنْ الْأَسْوَدِ عَنْ عَائِشَةَ قَالَتْ سُئِلَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ عَنْ رَجُلٍ طَلَّقَ امْرَأَتَهُ يَعْنِي ثَلَاثًا فَتَزَوَّجَتْ زَوْجًا غَيْرَهُ فَدَخَلَ بِهَا ثُمَّ طَلَّقَهَا قَبْلَ أَنْ يُوَاقِعَهَا أَتَحِلُّ لِزَوْجِهَا الْأَوَّلِ قَالَتْ قَالَ النَّبِيُّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ لَا تَحِلُّ لِلْأَوَّلِ حَتَّی تَذُوقَ عُسَيْلَةَ الْآخَرِ وَيَذُوقَ عُسَيْلَتَهَا

مسدد، ابومعاویہ، اعمش، ابراہیم، اسود، حضرت عائشہ رضی اللہ تعالیٰ عنہا سے روایت ہے کہ رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے یہ مسئلہ دریافت کیا گیا کہ ایک شخص نے اپنی بیوی کو تین طلاقیں دیدیں اور اس عورت نے دوسرے مرد سے نکاح کر لیا وہ اس کے پاس گیا مگر اس نے جماع سے قبل ہی طلاق دیدی تو کیا وہ اب پہلے شوہر کے لئے حلال ہو جائے گی؟ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا وہ عورت پہلے شوہر کے لئے اس وقت تک حلال نہیں ہو سکتی جب تک وہ دوسرے شوہر سے اور وہ شوہر اس سے لذت جماع حاصل نہ کرلے

Narrated Aisha, Ummul Mu'minin:
The Apostle of Allah (peace_be_upon_him) was asked about a man who divorced his wife three times, and she married another who entered upon her, but divorced her before having intercourse with her, whether she was lawful for the former husband. She said: The Prophet (peace_be_upon_him) replied: She is not lawful for the first (husband) until she tastes the honey of the other husband and he tastes her honey.

یہ حدیث شیئر کریں