سنن ابوداؤد ۔ جلد دوم ۔ طلاق کا بیان ۔ حدیث 546

زنا سخت ترین گناہ ہے

راوی: محمد بن کثیر , سفیان , منصور , ابووائل , عمرو بن شرحبیل , عبداللہ بن مسعود

حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ کَثِيرٍ أَخْبَرَنَا سُفْيَانُ عَنْ مَنْصُورٍ عَنْ أَبِي وَائِلٍ عَنْ عَمْرِو بْنِ شُرَحْبِيلَ عَنْ عَبْدِ اللَّهِ قَالَ قُلْتُ يَا رَسُولَ اللَّهِ أَيُّ الذَّنْبِ أَعْظَمُ قَالَ أَنْ تَجْعَلَ لِلَّهِ نِدًّا وَهُوَ خَلَقَکَ قَالَ فَقُلْتُ ثُمَّ أَيٌّ قَالَ أَنْ تَقْتُلَ وَلَدَکَ مَخَافَةَ أَنْ يَأْکُلَ مَعَکَ قَالَ قُلْتُ ثُمَّ أَيٌّ قَالَ أَنْ تُزَانِيَ حَلِيلَةَ جَارِکَ قَالَ وَأَنْزَلَ اللَّهُ تَعَالَی تَصْدِيقَ قَوْلِ النَّبِيِّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَالَّذِينَ لَا يَدْعُونَ مَعَ اللَّهِ إِلَهًا آخَرَ وَلَا يَقْتُلُونَ النَّفْسَ الَّتِي حَرَّمَ اللَّهُ إِلَّا بِالْحَقِّ وَلَا يَزْنُونَ الْآيَةَ

محمد بن کثیر، سفیان، منصور، ابووائل، عمرو بن شرحبیل، حضرت عبداللہ بن مسعود رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے کہ میں نے رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے پوچھا کہ کونسا گناہ سب سے بڑا ہے؟ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا اللہ کے ساتھ کسی کو شریک ٹھہرانا حالانکہ وہی تیرا خالق ہے میں نے پھر پوچھا اس کے بعد سب سے بڑا گناہ کون سا ہے؟ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا اس خیال سے اپنے بچے کو قتل کر دینا کہ تیرے رزق میں وہ تیرا شریک ہو جائے گا میں نے پھر پوچھا کہ اس کے بعد سب سے بڑا گناہ کون سا ہے؟ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا پڑوسی کی بیوی سے زنا کرنا (یعنی ایک تو زنا بذات خود گناہ ہے اس پر پڑوسی کے حق پر ڈاکہ ڈالنا دوسرا گناہ ہے) فرمایا اس کی تائید میں یہ آیت نازل ہوئی (ترجمہ) جو لوگ اللہ کے ساتھ کسی کو شریک نہیں ٹھہراتے حق کے بغیر کسی جان کو قتل نہیں کرتے اور زنا نہیں کرتے الخ

یہ حدیث شیئر کریں