سنن ابوداؤد ۔ جلد دوم ۔ طلاق کا بیان ۔ حدیث 547

زنا سخت ترین گناہ ہے

راوی: احمد بن ابراہیم , حجاج , ابن جریح , ابوزبیر , جابر بن عبداللہ

حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ عَنْ حَجَّاجٍ عَنْ ابْنِ جُرَيْجٍ قَالَ وَأَخْبَرَنِي أَبُو الزُّبَيْرِ أَنَّهُ سَمِعَ جَابِرَ بْنَ عَبْدِ اللَّهِ يَقُولُ جَائَتْ مِسْکِينَةٌ لِبَعْضِ الْأَنْصَارِ فَقَالَتْ إِنَّ سَيِّدِي يُکْرِهُنِي عَلَی الْبِغَائِ فَنَزَلَ فِي ذَلِکَ وَلَا تُکْرِهُوا فَتَيَاتِکُمْ عَلَی الْبِغَائِ

احمد بن ابراہیم، حجاج، ابن جریح، ابوزبیر، حضرت جابر بن عبداللہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے کہ ایک انصاری کی لونڈی جس کا نام مسیکہ تھا وہ نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوئی اور بولی میرا آقا مجھے پیشہ کرانے پر مجبور کرتا ہے تو یہ آیت نازل ہوئی (وَلَا تُكْرِهُوْا فَتَيٰتِكُمْ عَلَي الْبِغَا ءِ اِنْ اَرَدْنَ تَحَصُّنًا لِّتَبْتَغُوْا عَرَضَ الْحَيٰوةِ الدُّنْيَا) 24۔ النور : 33) تم اپنی باندیوں کو بدکاری پر مجبور نہ کرو جو پاک دامن رہنا چاہتی ہیں)

Narrated Jabir ibn Abdullah:
Musaykah, a slave-girl of some Ansari, came and said: My master forces me to commit fornication. Thereupon the following verse was revealed: "But force not your maids to prostitution (when they desire chastity)."

یہ حدیث شیئر کریں