سنن ابوداؤد ۔ جلد دوم ۔ روزوں کا بیان ۔ حدیث 577

اگر رمضان کے چاند پر ایک ہی گواہ مرتب ہو تب بھی روزہ رکھیں

راوی: محمود بن خالد , عبداللہ بن عبدالرحمن , مروان , محمد بن عبداللہ بن وہب , یحیی بن عبداللہ بن سالم , ابوبکر بن نافع , عبداللہ بن عمر

حَدَّثَنَا مَحْمُودُ بْنُ خَالِدٍ وَعَبْدُ اللَّهِ بْنُ عَبْدِ الرَّحْمَنِ السَّمْرَقَنْدِيُّ وَأَنَا لِحَدِيثِهِ أَتْقَنُ قَالَا حَدَّثَنَا مَرْوَانُ هُوَ ابْنُ مُحَمَّدٍ عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ وَهْبٍ عَنْ يَحْيَی بْنِ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ سَالِمٍ عَنْ أَبِي بَکْرِ بْنِ نَافِعٍ عَنْ أَبِيهِ عَنْ ابْنِ عُمَرَ قَالَ تَرَائَی النَّاسُ الْهِلَالَ فَأَخْبَرْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَنِّي رَأَيْتُهُ فَصَامَهُ وَأَمَرَ النَّاسَ بِصِيَامِهِ

محمود بن خالد، عبداللہ بن عبدالرحمن، مروان، محمد بن عبداللہ بن وہب، یحیی بن عبداللہ بن سالم، ابوبکر بن نافع، حضرت عبداللہ بن عمر رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے کہ ایک مرتبہ لوگوں نے رمضان کا چاند دیکھا تو ان کو دکھائی نہ دیا (لیکن مجھے دکھائی دیا تو) میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے بیان کیا کہ"میں نے چاند دیکھا ہے"پس آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے خود بھی روزہ رکھا اور لوگوں کو بھی روزہ رکھنے کا حکم فرمایا۔

Narrated Abdullah ibn Umar:
The people looked for the moon, so I informed the Apostle of Allah (peace_be_upon_him) that I had sighted it. He fasted and commanded the people to fast.

یہ حدیث شیئر کریں