سنن ابوداؤد ۔ جلد دوم ۔ روزوں کا بیان ۔ حدیث 578

سحری کھانے کی تاکید

راوی: مسدد بن عبداللہ بن مبارک , موسی , بن علی ابن رباح , ابوقیس , عمرو بن العاص

حَدَّثَنَا مُسَدَّدٌ حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ الْمُبَارَکِ عَنْ مُوسَی بْنِ عَلِيِّ بْنِ رَبَاحٍ عَنْ أَبِيهِ عَنْ أَبِي قَيْسٍ مَوْلَی عَمْرِو بْنِ الْعَاصِ عَنْ عَمْرِو بْنِ الْعَاصِ قَالَ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ إِنَّ فَصْلَ مَا بَيْنَ صِيَامِنَا وَصِيَامِ أَهْلِ الْکِتَابِ أَکْلَةُ السَّحَرِ

مسدد ، عبداللہ بن مبارک، موسی، بن علی ابن رباح، ابوقیس، حضرت عمرو بن العاص سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا ہمارے اور اہل کتاب کے روزوں میں صرف سحری کھانے کا فرق ہے۔

یہ حدیث شیئر کریں