سنن ابوداؤد ۔ جلد سوم ۔ خرید وفروخت کا بیان ۔ حدیث 11

مخابرہ کے بیان میں

راوی: احمد بن حنبل , اسمعیل , مسدد , حماد , عبدالوارث , ایوب , ابی زبیر , ابوالزبیر , حماد اور سعید بن میناء

حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ حَنْبَلٍ حَدَّثَنَا إِسْمَعِيلُ ح و حَدَّثَنَا مُسَدَّدٌ أَنَّ حَمَّادًا وَعَبْدَ الْوَارِثِ حَدَّثَاهُمْ کُلُّهُمْ عَنْ أَيُّوبَ عَنْ أَبِي الزُّبَيْرِ قَالَ عَنْ حَمَّادٍ وَسَعِيدِ بْنِ مِينَائَ ثُمَّ اتَّفَقُوا عَنْ جَابِرِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ قَالَ نَهَی رَسُولُ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ عَنْ الْمُحَاقَلَةِ وَالْمُزَابَنَةِ وَالْمُخَابَرَةِ وَالْمُعَاوَمَةِ قَالَ عَنْ حَمَّادٍ و قَالَ أَحَدُهُمَا وَالْمُعَاوَمَةِ وَقَالَ الْآخَرُ بَيْعُ السِّنِينَ ثُمَّ اتَّفَقُوا وَعَنْ الثُّنْيَا وَرَخَّصَ فِي الْعَرَايَا

احمد بن حنبل، اسماعیل، مسدد، حماد، عبدالوارث، ایوب، ابی زبیر، حضرت ابوالزبیر رضی اللہ تعالیٰ عنہ، حضرت حماد اور حضرت سعید بن میناء سے اور وہ متفقہ طور پر حضرت جابر بن عبداللہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت کرتے ہیں کہ حضور اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے مزابنہ، محاقلہ، مخابرہ اور معاومہ سے منع فرمایا ہے، اور یہ روایت حماد سے ہے اور دوسرے نے کہا کہ بیع السنین (کئی سال کی فصل کی بیع) سے منع فرمایا یعنی رواة میں معاومہ، اور بیع السنین کے بارے میں اختلاف ہے اور ایک راوی معاومہ ذکر کرتے ہیں اور دوسرے بیع السنین، پھر آگے سب رواة متفقیں اس بات میں کہ حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے استثنائی بیع سے بھی منع فرمایا البتہ عرایا میں رخصت دی ہے۔

یہ حدیث شیئر کریں