سنن ابوداؤد ۔ جلد سوم ۔ خرید وفروخت کا بیان ۔ حدیث 12

مخابرہ کے بیان میں

راوی: ابو حفص عمر بن یزید , عباد بن عوام , سفیان بن حسین , یونس بن عبید عطاء , جابر بن عبداللہ

حَدَّثَنَا أَبُو حَفْصٍ عُمَرُ بْنُ يَزِيدَ السَّيَّارِيُّ حَدَّثَنَا عَبَّادُ بْنُ الْعَوَّامِ عَنْ سُفْيَانَ بْنِ حُسَيْنٍ عَنْ يُونُسَ بْنِ عُبَيدٍ عَنْ عَطَائٍ عَنْ جَابِرِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ قَالَ نَهَی رَسُولُ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ عَنْ الْمُزَابَنَةِ وَالْمُحَاقَلَةِ وَعَنْ الثُّنْيَا إِلَّا أَنْ يُعْلَمَ

ابو حفص عمر بن یزید، عباد بن عوام، سفیان بن حسین، یونس بن عبید عطاء، جابر بن عبداللہ سے روایت ہے کہ حضور اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے مزانبہ محاقلہ اور استثنائی بیع سے منع فرمایا ہے الاّ یہ کہ استثنائی بیع میں استثناء کی مقدار معلوم ہو، (تو جائز ہے)

یہ حدیث شیئر کریں