سنن ابوداؤد ۔ جلد سوم ۔ دیت کا بیان ۔ حدیث 1104

قتل عمد میں وارث مقتول دیت لے سکتا ہے

راوی: مسدد بن مسرہد , یحیی بن سعید , ابن ابوذئب , سعید بن ابوسعید , ابوشریح الکعبی

حَدَّثَنَا مُسَدَّدُ بْنُ مُسَرْهَدٍ حَدَّثَنَا يَحْيَی بْنُ سَعِيدٍ حَدَّثَنَا ابْنُ أَبِي ذِئْبٍ قَالَ حَدَّثَنِي سَعِيدُ بْنُ أَبِي سَعِيدٍ قَالَ سَمِعْتُ أَبَا شُرَيْحٍ الْکَعْبِيَّ يَقُولُ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَلَا إِنَّکُمْ يَا مَعْشَرَ خُزَاعَةَ قَتَلْتُمْ هَذَا الْقَتِيلَ مِنْ هُذَيْلٍ وَإِنِّي عَاقِلُهُ فَمَنْ قُتِلَ لَهُ بَعْدَ مَقَالَتِي هَذِهِ قَتِيلٌ فَأَهْلُهُ بَيْنَ خِيَرَتَيْنِ أَنْ يَأْخُذُوا الْعَقْلَ أَوْ يَقْتُلُوا

مسدد بن مسرہد، یحیی بن سعید، ابن ابوذئب، سعید بن ابوسعید، حضرت ابوشریح الکعبی رضی اللہ تعالیٰ عنہ فرماتے ہیں کہ رسول اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا کہ اے گروہ خزاعہ۔ کیا تم نے اس مقتول کو جو ہذیل قبیلہ کا تھا قتل کیا ہے؟ اور بیشک میں اس کا عاقل ہوں (یعنی اس کی دیت میں دلواؤں گا) پس آج کے اس مقتول کے بارے میں میری گفتگو کے بعد جس کا بھی کوئی مقتول ہو تو اس کے ورثاء کو دواختیار ہیں کہ وہ دیت لے لیں یا اسے قصاص میں قتل کردیں۔

Narrated AbuShurayb al-Ka'bi:
The Prophet (peace_be_upon_him) said: Then you, Khuza'ah, have killed this man of Hudhayl, but I will pay his blood-wit. After these words of mine if a man of anyone is killed, his people will have a choice to accept blood-wit or to kill him.

یہ حدیث شیئر کریں