سنن ابوداؤد ۔ جلد سوم ۔ دیت کا بیان ۔ حدیث 1109

جو کسی کو زہر کھلائے یا پلائے اور وہ مرجائے تو کیا اس سے قصاص لیا جائے گا؟

راوی: داؤد بن رشید , عباد بن عوام , ہارون بن عبداللہ , سعید بن سلیمان , عباد , سفیان بن حسین , زہری , سعید , ابوسلمہ , ہارون , ابوہریرہ

حَدَّثَنَا دَاوُدُ بْنُ رُشَيْدٍ حَدَّثَنَا عَبَّادُ بْنُ الْعَوَّامِ ح و حَدَّثَنَا هَارُونُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ حَدَّثَنَا سَعِيدُ بْنُ سُلَيْمَانَ حَدَّثَنَا عَبَّادٌ عَنْ سُفْيَانَ ابْنِ حُسَيْنٍ عَنْ الزُّهْرِيِّ عَنْ سَعِيدٍ وأَبِي سَلَمَةَ قَالَ هَارُونُ عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ أَنَّ امْرَأَةً مِنْ الْيَهُودِ أَهْدَتْ إِلَی النَّبِيِّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ شَاةً مَسْمُومَةً قَالَ فَمَا عَرَضَ لَهَا النَّبِيُّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ أَبُو دَاوُد هَذِهِ أُخْتُ مَرْحَبٍ الْيَهُودِيَّةُ الَّتِي سَمَّتْ النَّبِيَّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ

داؤد بن رشید، عباد بن عوام، ہارون بن عبد اللہ، سعید بن سلیمان، عباد، سفیان بن حسین، زہری، سعید، ابوسلمہ، ہارون، حضرت ابوہریرہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت کہ ایک یہودیہ عورت حضور اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے پاس زہریلی بکری کا گوشت بطور ہدیہ لائی تو آپ نے اس سے کوئی تعرض نہیں فرمایا امام ابوداؤد فرماتے ہیں کہ یہ یہودیہ جس نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو زہر دیا تھا مرحب مشہور یہودی سردار کی بہن تھی۔

یہ حدیث شیئر کریں