سنن ابوداؤد ۔ جلد سوم ۔ ادب کا بیان ۔ حدیث 1401

چاپلوسی وخوشامد کی برائی کا بیان

راوی: احمد بن یونس , ابوشہاب , خالد حذاء , عبدالرحمن بن ابی بکرہ

حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ يُونُسَ حَدَّثَنَا أَبُو شِهَابٍ عَنْ خَالِدٍ الْحَذَّائِ عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ أَبِي بَکْرَةَ عَنْ أَبِيهِ أَنَّ رَجُلًا أَثْنَی عَلَی رَجُلٍ عِنْدَ النَّبِيِّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَقَالَ لَهُ قَطَعْتَ عُنُقَ صَاحِبِکَ ثَلَاثَ مَرَّاتٍ ثُمَّ قَالَ إِذَا مَدَحَ أَحَدُکُمْ صَاحِبَهُ لَا مَحَالَةَ فَلْيَقُلْ إِنِّي أَحْسِبُهُ کَمَا يُرِيدُ أَنْ يَقُولَ وَلَا أُزَکِّيهِ عَلَی اللَّهِ

احمد بن یونس، ابوشہاب، خالد حذاء، حضرت عبدالرحمن بن ابی بکرہ اپنے والد سے روایت کرتے ہیں کہ ایک آدمی نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے سامنے ایک اور آدمی کی تعریف کی تو آپ نے فرمایا کہ تو نے اپنے ساتھی کی گردن کاٹ دی تین مرتبہ یہ فرمایا جب تم میں سے کوئی آدمی اپنے دوست کی تعریف کرنا چاہے تو یوں کہے کہ میں اسے ایسا سمجھتا ہوں جیساوہ کہنا چاہتا ہے کہے اور یہ کہے کہ میں اللہ تعالیٰ پر کسی کو پاک نہیں کہتا۔

یہ حدیث شیئر کریں