سنن ابوداؤد ۔ جلد سوم ۔ خرید وفروخت کا بیان ۔ حدیث 19

مساقات

راوی: محمد بن سلیمان , کثیر , ابن ہشام , جعفر , بن برقان مقسم

حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ سُلَيْمَانَ الْأَنْبَارِيُّ حَدَّثَنَا کَثِيرٌ يَعْنِي ابْنَ هِشَامٍ عَنْ جَعْفَرِ بْنِ بُرْقَانَ حَدَّثَنَا مَيْمُونٌ عَنْ مِقْسَمٍ أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ حِينَ افْتَتَحَ خَيْبَرَ فَذَکَرَ نَحْوَ حَدِيثِ زَيْدٍ قَالَ فَحَزَرَ النَّخْلَ وَقَالَ فَأَنَا أَلِي جُذَاذَ النَّخْلِ وَأُعْطِيکُمْ نِصْفَ الَّذِي قُلْتُ

محمد بن سلیمان، کثیر، ابن ہشام، جعفر، بن برقان مقسم سے روایت کرتے ہیں کہ حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے جب خیبر کو فتح کیا آگے مذکورہ بالا حدیث روایت کی اور اس میں ذکر کیا کہ حضرت عبداللہ بن رواحہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے کھجوروں کا اندازہ لگایا اور فرمایا کہ کھجور کے کٹنے کا انتظار کروں گا اور جتنا میں نے تم سے کہا ہے اس کا نصف تمہیں دے دوں گا۔

یہ حدیث شیئر کریں