سنن ابوداؤد ۔ جلد سوم ۔ فیصلوں کا بیان ۔ حدیث 197

ذمیوں کے درمیان فیصلہ کرنے کا بیان

راوی: احمد بن محمد , علی بن حسین , یزید عکرمہ ابن عباس

حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ مُحَمَّدٍ الْمَرْوَزِيُّ حَدَّثَنِي عَلِيُّ بْنُ حُسَيْنٍ عَنْ أَبِيهِ عَنْ يَزِيدَ النَّحْوِيِّ عَنْ عِکْرِمَةَ عَنْ ابْنِ عَبَّاسٍ قَالَ فَإِنْ جَائُوکَ فَاحْکُمْ بَيْنَهُمْ أَوْ أَعْرِضْ عَنْهُمْ فَنُسِخَتْ قَالَ فَاحْکُمْ بَيْنَهُمْ بِمَا أَنْزَلَ اللَّهُ

احمد بن محمد، علی بن حسین، یزید عکرمہ ابن عباس رضی اللہ تعالیٰ عنہما سے روایت ہے کہ قرآن پاک کی آیت، ( فَاِنْ جَا ءُوْكَ فَاحْكُمْ بَيْنَهُمْ اَوْ اَعْرِضْ عَنْهُمْ ) 5۔ المائدہ : 42) جس کا ترجمہ یہ ہے کہ (اگر وہ کفار آپ کے پاس اپنے مقدمات لے کر آئیں تو آپ کو اختیار ہے کہ ان کے درمیان فیصلہ کریں یا ان سے اعراض کر لیں) منسوخ ہوگئی پھر یہ آیت نازل ہوئی، (فَاحْكُمْ بَيْنَهُمْ بِمَا اَنْزَلَ اللّٰهُ) 5۔ المائدہ : 48)۔ کہ ان کے درمیان اللہ کی کتاب کے مطابق فیصلہ کریں

یہ حدیث شیئر کریں