سنن ابوداؤد ۔ جلد سوم ۔ فیصلوں کا بیان ۔ حدیث 201

صلح کا بیان

راوی: سلیمان بن داؤد , ابن وہب , سلیمان بن بلال , احمد بن عبدالواحد , مروان

حَدَّثَنَا سُلَيْمَانُ بْنُ دَاوُدَ الْمَهْرِيُّ أَخْبَرَنَا ابْنُ وَهْبٍ أَخْبَرَنِي سُلَيْمَانُ بْنُ بِلَالٍ ح و حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ عَبْدِ الْوَاحِدِ الدِّمَشْقِيُّ حَدَّثَنَا مَرْوَانُ يَعْنِي ابْنَ مُحَمَّدٍ حَدَّثَنَا سُلَيْمَانُ بْنُ بِلَالٍ أَوْ عَبْدُ الْعَزِيزِ بْنُ مُحَمَّدٍ شَکَّ الشَّيْخُ عَنْ کَثِيرِ بْنِ زَيْدٍ عَنْ الْوَلِيدِ بْنِ رَبَاحٍ عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ قَالَ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ الصُّلْحُ جَائِزٌ بَيْنَ الْمُسْلِمِينَ زَادَ أَحْمَدُ إِلَّا صُلْحًا أَحَلَّ حَرَامًا أَوْ حَرَّمَ حَلَالًا وَزَادَ سُلَيْمَانُ بْنُ دَاوُدَ وَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ الْمُسْلِمُونَ عَلَی شُرُوطِهِمْ

سلیمان بن داؤد، ابن وہب، سلیمان بن بلال، احمد بن عبدالواحد، مروان، ابوہریرہ سے روایت ہے کہ حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا کہ صلح کرانا جائز ہے مسلمانوں کے درمیان، محمد کی روایت میں اتنا اضافہ ہے کہ سوائے اس صلح کے جو حلال کو حرام کر دے یا حرام کو حلال کر دے جبکہ سلیمان بن داؤد کی روایت میں یہ اضافہ ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا کہ مسلمان اپنی شرائط پر رہیں۔

Narrated AbuHurayrah:
The Prophet (peace_be_upon_him) said: Conciliation between Muslims is permissible. The narrator Ahmad added in his version: "except the conciliation which makes lawful unlawful and unlawful lawful." Sulayman ibn Dawud added: The Apostle of Allah (peace_be_upon_him) said: Muslims are on (i.e. stick to) their conditions.

یہ حدیث شیئر کریں