سنن ابوداؤد ۔ جلد سوم ۔ کھانے پینے کا بیان ۔ حدیث 355

مہمانداری کا بیان

راوی: موسی بن اسمعیل , محمد بن محبوب , حماد , عاصم , ابوصالح , ابوہریرہ

حَدَّثَنَا مُوسَی بْنُ إِسْمَعِيلَ وَمُحَمَّدُ بْنُ مَحْبُوبٍ قَالَا حَدَّثَنَا حَمَّادٌ عَنْ عَاصِمٍ عَنْ أَبِي صَالِحٍ عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ الضِّيَافَةُ ثَلَاثَةُ أَيَّامٍ فَمَا سِوَی ذَلِکَ فَهُوَ صَدَقَةٌ

موسی بن اسماعیل، محمد بن محبوب، حماد، عاصم، ابوصالح، ابوہریرہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ مروی ہے کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا کہ مہمان داری تین دن ہے اور اس کے بعد (جو میزبانی کرے) وہ صدقہ ہے امام ابوداؤد فرماتے ہیں کہ حارث بن مسکین کے سامنے یہ حدیث میری موجودگی میں پڑھی گئی کہ آپ کو اشہب نے بتلایا۔ اور فرمایا کہ اس کا اکرام کرے اور اسے تحفہ وغیرہ دے اور ایک دن رات تک اس کی حفاظت و دیکھ بھال کرے اور تین دن تک مہمان داری کرے۔

Narrated AbuHurayrah:
The Prophet (peace_be_upon_him) said: Hospitality extend for three days, and what goes beyond that is sadaqah (charity).

یہ حدیث شیئر کریں