سنن ابوداؤد ۔ جلد سوم ۔ کھانے پینے کا بیان ۔ حدیث 356

کتنے ایام تک ولیمہ کرنا مستحب ہے

راوی: محمد بن مثنی , عفان بن مسلم , ہمام , قتادہ , حسن , عبداللہ بن عثمان , کانے شخص

حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ الْمُثَنَّی حَدَّثَنَا عَفَّانُ بْنُ مُسْلِمٍ حَدَّثَنَا هَمَّامٌ حَدَّثَنَا قَتَادَةُ عَنْ الْحَسَنِ عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عُثْمَانَ الثَّقَفِيِّ عَنْ رَجُلٍ أَعْوَرَ مِنْ ثَقِيفٍ کَانَ يُقَالُ لَهُ مَعْرُوفًا أَيْ يُثْنَی عَلَيْهِ خَيْرًا إِنْ لَمْ يَکُنْ اسْمُهُ زُهَيْرُ بْنُ عُثْمَانَ فَلَا أَدْرِي مَا اسْمُهُ أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ الْوَلِيمَةُ أَوَّلَ يَوْمٍ حَقٌّ وَالثَّانِيَ مَعْرُوفٌ وَالْيَوْمَ الثَّالِثَ سُمْعَةٌ وَرِيَائٌ قَالَ قَتَادَةُ وَحَدَّثَنِي رَجُلٌ أَنَّ سَعِيدَ بْنَ الْمُسَيِّبِ دُعِيَ أَوَّلَ يَوْمٍ فَأَجَابَ وَدُعِيَ الْيَوْمَ الثَّانِيَ فَأَجَابَ وَدُعِيَ الْيَوْمَ الثَّالِثَ فَلَمْ يُجِبْ وَقَالَ أَهْلُ سُمْعَةٍ وَرِيَائٍ

محمد بن مثنی، عفان بن مسلم، ہمام، قتادہ، حسن، عبداللہ بن عثمان ایک کانے شخص سے جو قبیلہ ثقیف سے تعلق رکھتا تھا اور جسے معروف کہا جاتا تھا یعنی لوگ اس کی اچھائی کے ساتھ تعریف کرتے تھے اور اگر اس کا نام زہیر بن عثمان نہیں تھا تو پھر مجھے علم نہیں کہ اس کا کیا نام تھا روایت کرتے ہیں کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا کہ ولیمہ پہلے دن (نکاح کے بعد)) کرنا یہ حق ہے لوگوں کا ۔ دوسرے دن بھی کرنا نیکی ہے اور تیسرے دن کرنا ریاکاری اور شہرت کے لئے ہے حضرت قتادہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ فرماتے ہیں کہ مجھ سے ایک شخص نے بیان کیا کہ حضرت سعید بن المسیب کو پہلے دن دعوت ولیمہ پر بلایا گیا تو آپ قبول فرمایا دوسرے دن بلایا گیا تو بھی قبول فرمایا اور تیسرے دن بلایا گیا تو قبول نہیں فرمایا اور کہا کہ یہ لوگ نام و نمودار اور ریاکاری والے ہیں۔

Narrated Zubayr ibn Uthman:
The Prophet (peace_be_upon_him) said: The wedding feast on the first day is a duty, that on the second is a good practice, but that on the third day is to make men hear of it and show it to them. Qatadah said: A man told me that Sa'id ibn al-Musayyab was invited (to a wedding feast on the first day and he accepted it. He was again invited on the second day, and he accepted. When he was invited on the third day, he did not accept; he said: They are the people who make men hear of it and show it to them.

یہ حدیث شیئر کریں