سنن ابوداؤد ۔ جلد سوم ۔ کھانے پینے کا بیان ۔ حدیث 362

ریاکاری اور ایک دوسرے کی دیکھا دیکھی کھانے کھلانے والوں کے کھانے کا حکم

راوی: ہارون بن زید بن ابی زرقاء , جریر بن حازم , زبیر , بن خریت , عکرمہ ,

حَدَّثَنَا هَارُونُ بْنُ زَيْدِ بْنِ أَبِي الزَّرْقَائِ حَدَّثَنَا أَبِي حَدَّثَنَا جَرِيرُ بْنُ حَازِمٍ عَنْ الزُّبَيْرِ بْنِ الْخِرِّيتِ قَالَ سَمِعْتُ عِکْرِمَةَ يَقُولُ کَانَ ابْنُ عَبَّاسٍ يَقُولُ إِنَّ النَّبِيَّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ نَهَی عَنْ طَعَامِ الْمُتَبَارِيَيْنِ أَنْ يُؤْکَلَ قَالَ أَبُو دَاوُد أَکْثَرُ مَنْ رَوَاهُ عَنْ جَرِيرٍ لَا يَذْکُرُ فِيهِ ابْنَ عَبَّاسٍ وَهَارُونُ النَّحْوِيُّ ذَکَرَ فِيهِ ابْنَ عَبَّاسٍ أَيْضًا وَحَمَّادُ بْنُ زَيْدٍ لَمْ يَذْکُرْ ابْنَ عَبَّاسٍ

ہارون بن زید بن ابی زرقاء، جریر بن حازم، زبیر بن خریت، عکرمہ فرماتے ہیں کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے منع فرمایا کہ فخر و دکھلاوے کے لئے کھلانے والوں کے کھانے کہ ان کا کھانا کھایا جائے۔ امام ابوداؤد فرماتے ہیں کہ جریر سے روایت کرنے والوں میں سے اکثر نے ابن عباس رضی اللہ تعالیٰ عنہما کا ذکر نہیں کیا جبکہ ہارون نحوی نے ابن عباس کا بھی ذکر کیا ہے اور حماد نے ابن عباس رضی اللہ تعالیٰ عنہما کا تذکرہ نہیں کیا۔

Narrated Abdullah ibn Abbas:
The Prophet (peace_be_upon_him) forbade that the food of two people who were rivalling on another should be eaten

یہ حدیث شیئر کریں