سنن ابوداؤد ۔ جلد سوم ۔ طب کا بیان ۔ حدیث 496

تعویزوغیرہ کا بیان

راوی: احمد بن صالح , ابن وہب , معاویہ , عبدالرحمن بن جبیر , عوف بن مالک

حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ صَالِحٍ حَدَّثَنَا ابْنُ وَهْبٍ أَخْبَرَنِي مُعَاوِيَةُ عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ جُبَيْرٍ عَنْ أَبِيهِ عَنْ عَوْفِ بْنِ مَالِکٍ قَالَ کُنَّا نَرْقِي فِي الْجَاهِلِيَّةِ فَقُلْنَا يَا رَسُولَ اللَّهِ کَيْفَ تَرَی فِي ذَلِکَ فَقَالَ اعْرِضُوا عَلَيَّ رُقَاکُمْ لَا بَأْسَ بِالرُّقَی مَا لَمْ تَکُنْ شِرْکًا

احمد بن صالح، ابن وہب، معاویہ، عبدالرحمن بن جبیر، عوف بن مالک فرماتے ہیں کہ ہم زمانہ جاہلیت میں تعویذ وغیرہ کیا کرتے تھے پس ہم نے حضور اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے عرض کیا کہ یا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم آپ کا تعویذ وغیرہ کے بارے میں کیا بیان ہے؟ حضور نے فرمایا کہ اپنے تعویذ وغیرہ میرے سامنے پیش کرو جب تک تعویذ میں شرکیہ کلمات نہ ہوں اس میں کوئی حرج نہیں۔

یہ حدیث شیئر کریں