سنن ابوداؤد ۔ جلد سوم ۔ غلام آزاد کرنے کا بیان ۔ حدیث 573

غلام آزاد کرنے کا ثواب

راوی: عیسی بن محمد , ضمرہ , ابن ابی عیلہ , عریف , دیلمی

حَدَّثَنَا عِيسَی بْنُ مُحَمَّدٍ الرَّمْلِيُّ حَدَّثَنَا ضَمْرَةُ عَنْ إِبْرَاهِيمَ بْنِ أَبِي عَبْلَةَ عَنْ الْغَرِيفِ بْنِ الدَّيْلَمِيِّ قَالَ أَتَيْنَا وَاثِلَةَ بْنَ الْأَسْقَعِ فَقُلْنَا لَهُ حَدِّثْنَا حَدِيثًا لَيْسَ فِيهِ زِيَادَةٌ وَلَا نُقْصَانٌ فَغَضِبَ وَقَالَ إِنَّ أَحَدَکُمْ لَيَقْرَأُ وَمُصْحَفُهُ مُعَلَّقٌ فِي بَيْتِهِ فَيَزِيدُ وَيَنْقُصُ قُلْنَا إِنَّمَا أَرَدْنَا حَدِيثًا سَمِعْتَهُ مِنْ النَّبِيِّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ أَتَيْنَا رَسُولَ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فِي صَاحِبٍ لَنَا أَوْجَبَ يَعْنِي النَّارَ بِالْقَتْلِ فَقَالَ أَعْتِقُوا عَنْهُ يُعْتِقْ اللَّهُ بِکُلِّ عُضْوٍ مِنْهُ عُضْوًا مِنْهُ مِنْ النَّارِ

عیسی بن محمد، ضمرہ، ابن ابی عیلہ، عریف دیلمی فرماتے ہیں کہ حضرت واثلہ بن الاسقع ہمارے پاس آئے تو ہم نے ان سے کہا کہ ہم سے حدیث بیان کیجیے کہ اس میں نہ زیادتی ہو نہ کمی ہو تو حضرت واثلہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ غصہ ہوگئے اور فرمایا کہ تم میں ایک آدمی قرآن کریم پڑھتا ہے اور قرآن کریم اس کے گھر میں لٹکا ہوا ہوتا ہے تو اس کے باوجود وہ کمی یا زیادتی کرتا ہے۔ (سہوا) ہم نے کہا کہ ہمارا ارادہ تو حدیث سننا تھا جو آپ نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے سنی تو فرمایا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ہمارے ایک ایسے آدمی کے معاملہ میں جس کے اوپر قتل (ناحق) کی وجہ سے جہنم واجب ہوچکی تھی تشریف لائے اور فرمایا کہ اس کی طرف سے (غلام) آزاد کرو اللہ تعالیٰ اس کے ہر ہر عضو کے بدلے اس کے ہر عضو کو جہنم سے آزاد کر دے گا۔

Narrated Wathilah ibn al-Asqa:
Al-Arif ibn ad-Daylami said: We went to Wathilah ibn al-Asqa and said to him: Tell us a tradition which has not addition or omission. He became angry and replied: One of you recites when his copy of a Qur'an is hung up in his house, and he makes additions and omissions. We said: All we mean is a tradition you have heard from the Apostle of Allah (peace_be_upon_him). He said: We went to the Prophet (peace_be_upon_him) about a friend of ours who deserved. Hell for murder. He said: Emancipate a slave on his behalf; Allah will set free from Hell a member of the body for every member of his.

یہ حدیث شیئر کریں