سنن ابوداؤد ۔ جلد سوم ۔ غلام آزاد کرنے کا بیان ۔ حدیث 574

کون سا غلام زیادہ افضل ہے آزاد کرنے میں

راوی: محمد بن مثنی , معاذ بن ہشام , قتادہ , سالم بن ابی جعد , معدان بن ابی طلحہ

حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ الْمُثَنَّی حَدَّثَنَا مُعَاذُ بْنُ هِشَامٍ حَدَّثَنِي أَبِي عَنْ قَتَادَةَ عَنْ سَالِمِ بْنِ أَبِي الْجَعْدِ عَنْ مَعْدَانَ بْنِ أَبِي طَلْحَةَ الْيَعْمَرِيِّ عَنْ أَبِي نَجِيحٍ السُّلَمِيِّ قَالَ حَاصَرْنَا مَعَ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ بِقَصْرِ الطَّائِفِ قَالَ مُعَاذٌ سَمِعْتُ أَبِي يَقُولُ بِقَصْرِ الطَّائِفِ بِحِصْنِ الطَّائِفِ کُلَّ ذَلِکَ فَسَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَقُولُ مَنْ بَلَغَ بِسَهْمٍ فِي سَبِيلِ اللَّهِ عَزَّ وَجَلَّ فَلَهُ دَرَجَةٌ وَسَاقَ الْحَدِيثَ وَسَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَقُولُ أَيُّمَا رَجُلٍ مُسْلِمٍ أَعْتَقَ رَجُلًا مُسْلِمًا فَإِنَّ اللَّهَ عَزَّ وَجَلَّ جَاعِلٌ وِقَائَ کُلِّ عَظْمٍ مِنْ عِظَامِهِ عَظْمًا مِنْ عِظَامِ مُحَرَّرِهِ مِنْ النَّارِ وَأَيُّمَا امْرَأَةٍ أَعْتَقَتْ امْرَأَةً مُسْلِمَةً فَإِنَّ اللَّهَ جَاعِلٌ وِقَائَ کُلِّ عَظْمٍ مِنْ عِظَامِهَا عَظْمًا مِنْ عِظَامِ مُحَرَّرِهَا مِنْ النَّارِ يَوْمَ الْقِيَامَةِ

محمد بن مثنی، معاذ بن ہشام، قتادہ، سالم بن ابی جعد، معدان بن ابی طلحہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ فرماتے ہیں کہ ہم نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے ساتھ قصر طائف کا گھیراؤ اور محاصرہ کیا معاذ بن ہشام (جو اس حدیث کے روای ہیں) کہتے ہیں کہ میں نے اپنے والد سے سنا ہے کہ قصر طائف کا یا طائف کے قلعہ کا، یا دونوں ہی کا، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے میں نے سنا آپ فرماتے تھے جس شخص نے اللہ کی راہ میں ایک تیر مارا تو اسے ایک درجہ ملے گا اور آگے حدیث کو بیان کیا اور میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو یہ فرماتے ہوئے سنا کہ جو کوئی مسلمان مرد ایک مسلمان مرد کو آزاد کرے تو بیشک اللہ تعالیٰ آزاد کردہ شخص کی ہڈیوں میں سے ہر ہڈی کے لئے (اس عمل کو) آگ سے ڈھال بنادے گا اور جو کوئی مسلمان عورت ایک مسلمان عورت کو آزاد کرے تو بیشک اللہ تعالیٰ آزاد کردہ عورت کہ ہر ہر ہڈی کو آزاد کرنے والی عورت کی ہر ہڈی کے بدلے میں ڈھال بنادے گا آگ سے قیامت کے دن۔

Narrated AbuNajih as-Sulami:
Along with the Apostle of Allah (peace_be_upon_him) we besieged the palace of at-Ta'if. The narrator, Mutadh, said: I heard my father (sometimes) say: "Palace of at-Ta'if," and (sometimes) "Fort of at-Ta'if," which are the same.
I heard the Apostle of Allah (peace_be_upon_him) say: he who causes an arrow to hit its mark in Allah's cause will have it counted as a degree for him (in Paradise). He then transmitted the rest of the tradition.
I heard the Apostle of Allah (peace_be_upon_him) say: If a Muslim man emancipates a Muslim man, Allah, the Exalted, will make every bone of his protection for every bone of his emancipator from Hell; and if a Muslim woman emancipates a Muslim woman, Allah will make every bone of hers protection for every bone of her emancipator from Hell on the Day of Resurrection.

یہ حدیث شیئر کریں