سنن ابوداؤد ۔ جلد سوم ۔ غلام آزاد کرنے کا بیان ۔ حدیث 576

کون سا غلام زیادہ افضل ہے آزاد کرنے میں

راوی: حفص بن عمر , شعبہ , عمرو بن مرہ , سالم بن ابی جعد بن مرہ ,

حَدَّثَنَا حَفْصُ بْنُ عُمَرَ حَدَّثَنَا شُعْبَةُ عَنْ عَمْرِو بْنِ مُرَّةَ عَنْ سَالِمِ بْنِ أَبِي الْجَعْدِ عَنْ شُرَحْبِيلَ بْنِ السَّمْطِ أَنَّهُ قَالَ لِکَعْبِ بْنِ مُرَّةَ أَوْ مُرَّةَ بْنِ کَعْبٍ حَدِّثْنَا حَدِيثًا سَمِعْتَهُ مِنْ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَذَکَرَ مَعْنَی مُعَاذٍ إِلَی قَوْلِهِ وَأَيُّمَا امْرِئٍ أَعْتَقَ مُسْلِمًا وَأَيُّمَا امْرَأَةٍ أَعْتَقَتْ امْرَأَةً مُسْلِمَةً زَادَ وَأَيُّمَا رَجُلٍ أَعْتَقَ امْرَأَتَيْنِ مُسْلِمَتَيْنِ إِلَّا کَانَتَا فِکَاکَهُ مِنْ النَّارِ يُجْزِئُ مَکَانَ کُلِّ عَظْمَيْنِ مِنْهُمَا عَظْمٌ مِنْ عِظَامِهِ قَالَ أَبُو دَاوُد سَالِمٌ لَمْ يَسْمَعْ مِنْ شُرَحْبِيلَ مَاتَ شُرَحْبِيلُ بِصِفِّينَ

حفص بن عمر، شعبہ، عمرو بن مرہ، سالم بن ابی جعد، شرحبیل بن سمط سے روایت ہے کہ انہوں نے حضرت کعب بن مرہ یا مرہ بن کعب رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے کہا کہ ہم سے ایسی حدیث بیان کیجیے جو آپ نے براہ راست حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے سنی ہو پس انہوں نے معاذ بن ہشام کی روایت کے مثل بیان کیا یہاں تک کہ حضورنے فرمایا کہ جو کوئی مسلمان کو آزاد کرے یا جو کوئی عورت مسلمان عورت کو آزاد کرے اور اس روایت میں یہ اضافہ ہے کہ آپ نے فرمایا جو کوئی مرد و مسلمان عورتیں آزاد کرے الاّ یہ کہ وہ دونوں اس کے لئے جہنم کی آگ سے آزادی دلائیں گی اور ان دونوں عورتوں کی ہڈیاں آزاد کرنے والے کی ہڈیوں کے قائم مقام ہوں گی۔

یہ حدیث شیئر کریں