سنن ابوداؤد ۔ جلد سوم ۔ غلام آزاد کرنے کا بیان ۔ حدیث 577

حالت صحت میں غلام آزاد کرنے کی فضیلت

راوی: محمد بن کثیر , سفیان , ابی اسحق , ابی حبیبہ , ابودرادء سے

حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ کَثِيرٍ حَدَّثَنَا سُفْيَانُ عَنْ أَبِي إِسْحَقَ عَنْ أَبِي حَبِيبَةَ الطَّائِيِّ عَنْ أَبِي الدَّرْدَائِ قَالَ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ مَثَلُ الَّذِي يَعْتِقُ عِنْدَ الْمَوْتِ کَمَثَلِ الَّذِي يُهْدِي إِذَا شَبِع

محمد بن کثیر، سفیان، ابی اسحاق ، ابی حبیبہ، ابودرادء سے روایت ہے کہ حضور اقدس صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا کہ اس آدمی کی مثال اس شخص کی مثال جو شخص موت کے وقت غلام آزاد کرے اس شخص کی سی ہے جو اپنا پیٹ بھر نے کے بعد ہدیہ کرے۔(اصلی ثواب کا کام تو یہ کہ جب اپنی ضرورت اور حاجت ہو اس وقت ہدیہ کرے اسی طرح جب غلام صحت مندی کی حالت میں ہو اس وقت آزاد کرے تاکہ غلام کو بھی فائدہ حاصل ہو)

Narrated AbudDarda':
The Prophet (peace_be_upon_him) said: the similitude of a man who emancipates a slave at the time of his death is like that of a man who gives a present after satisfying his appetite.

یہ حدیث شیئر کریں