سنن ابوداؤد ۔ جلد سوم ۔ لڑائی اور جنگ وجدل کا بیان ۔ حدیث 941

ابن صیاد کا بیان

راوی: عبداللہ بن جراح , جریر , مغیرہ , ابراہیم , عبیدہ السلمانی

حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ الْجَرَّاحِ عَنْ جَرِيرٍ عَنْ مُغِيرَةَ عَنْ إِبْرَاهِيمَ قَالَ قَالَ عُبَيْدَةُ السَّلْمَانِيُّ بِهَذَا الْخَبَرِ قَالَ فَذَکَرَ نَحْوَهُ فَقُلْتُ لَهُ أَتَرَی هَذَا مِنْهُمْ يَعْنِي الْمُخْتَارَ فَقَالَ عُبَيْدَةُ أَمَا إِنَّهُ مِنْ الرُّئُوسِ

عبداللہ بن جراح، جریر، مغیرہ، ابراہیم، حضرت عبیدہ السلمانی سے اس طرح کی روایت منقول ہے (اس فرق کے ساتھ کہ) میں نے ان سے کہا کہ کیا آپ سے یعنی مختار ابن ابی عبید ثقفی کو انہیں تیس میں سے خیال کرتے ہیں؟ تو عبیدہ نے کہا کہ وہ تو ان کے سرداروں میں سے ہے۔

یہ حدیث شیئر کریں