سنن ابوداؤد ۔ جلد سوم ۔ لڑائی اور جنگ وجدل کا بیان ۔ حدیث 946

امر بالمعروف ونہی عن المنکر کا بیان

راوی: محمد بن علاء , ہناد بن سری , ابومعاویہ , اعمش , اسماعیل بن رجاء , ابوسعید , قیس بن مسلم , طارق بن شہاب , ابوسعید خدری

حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ الْعَلَائِ وَهَنَّادُ بْنُ السَّرِيِّ قَالَا حَدَّثَنَا أَبُو مُعَاوِيَةَ عَنْ الْأَعْمَشِ عَنْ إِسْمَعِيلَ بْنِ رَجَائٍ عَنْ أَبِيهِ عَنْ أَبِي سَعِيدٍ وَعَنْ قَيْسِ بْنِ مُسْلِمٍ عَنْ طَارِقِ بْنِ شِهَابٍ عَنْ أَبِي سَعِيدٍ الْخُدْرِيِّ قَالَ سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَقُولُ مَنْ رَأَی مُنْکَرًا فَاسْتَطَاعَ أَنْ يُغَيِّرَهُ بِيَدِهِ فَلْيُغَيِّرْهُ بِيَدِهِ وَقَطَعَ هَنَّادٌ بَقِيَّةَ الْحَدِيثِ وَفَّاهُ ابْنُ الْعَلَائِ فَإِنْ لَمْ يَسْتَطِعْ فَبِلِسَانِهِ فَإِنْ لَمْ يَسْتَطِعْ بِلِسَانِهِ فَبِقَلْبِهِ وَذَلِکَ أَضْعَفُ الْإِيمَانِ

محمد بن علاء، ہناد بن سری، ابومعاویہ، اعمش، اسماعیل بن رجاء، ابوسعید، قیس بن مسلم، طارق بن شہاب، حضرت ابوسعید خدری رضی اللہ تعالیٰ عنہ فرماتے ہیں کہ میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے سنا ہے کہ آپ فرمایا کرتے تھے کہ تم میں سے جو شخص کسی منکر (برائی ومعصیت) کو ہوتا دیکھے اور پھر وہ اپنے ہاتھ سے اسے بدلنے کی قدرت رکھتا ہو تو اسے چاہیے کہ اسے بدل ڈالے اپنے ہاتھ سے۔ ہناد نے بقیہ حدیث کا ٹکڑا بیان کیا ہے اور اس میں ابن العلاء گذرا ہے(وہ یہ ہے کہ آپ نے فرمایا) پھر اگر ہاتھ سے بدلنے کی طاقت نہ رکھے تو اسے اپنی زبان سے بدلے اور اگر اس کی بھی طاقت نہ رکھتا ہوں تو دل سے برا سمجھے اور یہ ایمان کا آخری درجہ ہے۔

یہ حدیث شیئر کریں