سنن ابوداؤد ۔ جلد سوم ۔ سزاؤں کا بیان ۔ حدیث 983

جن لوگوں پر حد واجب ہو ان کے جرم کو چھپانا چاہیے

راوی: مسدد , یحیی , سفیان , زید بن اسلم , یزید بن نعیم , ماعز , نعیم

حَدَّثَنَا مُسَدَّدٌ حَدَّثَنَا يَحْيَی عَنْ سُفْيَانَ عَنْ زَيْدِ بْنِ أَسْلَمَ عَنْ يَزِيدَ بْنِ نُعَيْمٍ عَنْ أَبِيهِ أَنَّ مَاعِزًا أَتَی النَّبِيَّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَأَقَرَّ عِنْدَهُ أَرْبَعَ مَرَّاتٍ فَأَمَرَ بِرَجْمِهِ وَقَالَ لِهَزَّالٍ لَوْ سَتَرْتَهُ بِثَوْبِکَ کَانَ خَيْرًا لَکَ

مسدد، یحیی، سفیان، زید بن اسلم، یزید بن نعیم، ماعز، حضرت نعیم سے روایت ہے کہ حضرت ماعز اسلمی رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس تشریف لائے اور چار مرتبہ آپ کے سامنے زنا کا اقرار کیا اور وہ شادی شدہ تھے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ان کو رجم کرنے کا حکم دیا اور ہزال سے (جنہوں نے ماعز کو اقرار کرنے کا کہا تھا) سے فرمایا کہ کاش تو اس کے جرم کو اپنے کپڑے میں چھپا لیتا تو یہ تیرے لئے بہتر ہوتا۔

Narrated Nu'aym:
Ma'iz came to the Prophet (peace_be_upon_him) and admitted (having committed adultery) four times in his presence so he ordered him to be stoned to death, but said to Huzzal: If you had covered him with your garment, it would have been better for you.

یہ حدیث شیئر کریں