سنن نسائی ۔ جلد اول ۔ پاکی کا بیان ۔ حدیث 24

قضائے حاجت کے وقت شرم گاہ کو دائیں ہاتھ سے چھونے کی ممانعت

راوی: یحیی بن درست , ابواسماعیل , یحیی بن ابوکثیر , عبداللہ بن ابوقتادہ , ابوقتادہ

أَخْبَرَنَا يَحْيَی بْنُ دُرُسْتَ قَالَ أَنْبَأَنَا أَبُو إِسْمَعِيلَ وَهُوَ الْقَنَّادُ قَالَ حَدَّثَنِي يَحْيَی بْنُ أَبِي کَثِيرٍ أَنَّ عَبْدَ اللَّهِ بْنَ أَبِي قَتَادَةَ حَدَّثَهُ عَنْ أَبِيهِ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ إِذَا بَالَ أَحَدُکُمْ فَلَا يَأْخُذْ ذَکَرَهُ بِيَمِينِهِ

یحیی بن درست، ابواسماعیل، یحیی بن ابوکثیر، عبداللہ بن ابوقتادہ، حضرت ابوقتادہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے کہ وہ بیان فرماتے ہیں کہ رسول کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا جس وقت تم میں سے کوئی شخص پیشاب کرے تو اس کو چاہیے کہ عضو مخصوص کو دائیں ہاتھ سے نہ پکڑے (یہ حکم دائیں ہاتھ کے احترام کی وجہ سے ہے)

It was narrated from ‘Abdullah bin Abi Qatadah, from his father, that the Messenger of Allah صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم said: “When any one of you urinates, let him not hold his penis in his right hand.” (Sahih)

یہ حدیث شیئر کریں