سنن نسائی ۔ جلد اول ۔ نماز کا بیان ۔ حدیث 477

جو شخص نماز عصر ترک کرے اس کا حکم

راوی: عبیداللہ بن سعید , یحیی , ہشام , یحیی بن ابوکثیر , ابوقلابة , ابوملیح

أَخْبَرَنَا عُبَيْدُ اللَّهِ بْنُ سَعِيدٍ قَالَ حَدَّثَنِي يَحْيَی عَنْ هِشَامٍ قَالَ حَدَّثَنِي يَحْيَی بْنُ أَبِي کَثِيرٍ عَنْ أَبِي قِلَابَةَ قَالَ حَدَّثَنِي أَبُو الْمَلِيحِ قَالَ کُنَّا مَعَ بُرَيْدَةَ فِي يَوْمٍ ذِي غَيْمٍ فَقَالَ بَکِّرُوا بِالصَّلَاةِ فَإِنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ مَنْ تَرَکَ صَلَاةَ الْعَصْرِ فَقَدْ حَبِطَ عَمَلُهُ

عبیداللہ بن سعید، یحیی، ہشام، یحیی بن ابوکثیر، ابوقلابة، ابوملیح سے روایت ہے کہ ہم لوگ ایک روز بریدہ کے ساتھ تھے۔ اس دن بادل چھائے ہوئے تھے تو انہوں نے فرمایا تم لوگ نماز میں جلدی کرو اس لئے کہ رسول کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا جس شخص نے نماز عصر ترک کر دی تو اس کے اعمال بے کار ہوگئے (مطلب یہ ہے کہ اس کے دوسرے نیک عمل کا اجر بھی نہیں ملے گا)

It was narrated that Abu Qilabah said: “Abu Al-Malih narrated to me: ‘We were with Buraidah on a cloudy day and he said: “Pray early, for the Messenger of Allah صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم said: ‘Whoever abandons Salat Al-’Asr, his good deeds will perish.” (Sahih)

یہ حدیث شیئر کریں