سنن نسائی ۔ جلد اول ۔ نمازوں کے اوقات کا بیان ۔ حدیث 512

نماز عصر میں جلدی کرنے سے متعلق

راوی: سوید بن نصر , عبداللہ , ابوبکر بن عثمان بن سہل بن حنیف , ابوامامة بن سہل

أَخْبَرَنَا سُوَيْدُ بْنُ نَصْرٍ قَالَ أَنْبَأَنَا عَبْدُ اللَّهِ عَنْ أَبِي بَکْرِ بْنِ عُثْمَانَ بْنِ سَهْلِ بْنِ حُنَيْفٍ قَالَ سَمِعْتُ أَبَا أُمَامَةَ بْنَ سَهْلٍ يَقُولُ صَلَّيْنَا مَعَ عُمَرَ بْنِ عَبْدِ الْعَزِيزِ الظُّهْرَ ثُمَّ خَرَجْنَا حَتَّی دَخَلْنَا عَلَی أَنَسِ بْنِ مَالِکٍ فَوَجَدْنَاهُ يُصَلِّي الْعَصْرَ قُلْتُ يَا عَمِّ مَا هَذِهِ الصَّلَاةُ الَّتِي صَلَّيْتَ قَالَ الْعَصْرَ وَهَذِهِ صَلَاةُ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ الَّتِي کُنَّا نُصَلِّي

سوید بن نصر، عبد اللہ، ابوبکر بن عثمان بن سہل بن حنیف، ابوامامہ بن سہل سے روایت ہے کہ وہ بیان فرماتے تھے کہ ایک روز میں نے حضرت عمر بن عبدالعزیز کے ہمراہ نماز ظہر ادا کی۔ اس کے بعد حضرت انس بن مالک کی خدمت میں گیا میں نے دیکھا کہ وہ نماز عصر پڑھنے میں مشغول ہیں؟ میں نے کہا کہ چچا جان! آپ نے کون سے وقت کی نماز ادا کی؟ انہوں نے فرمایا کہ نماز عصر پڑھی ہے اور اس نماز کا یہی وقت ہے کہ جس وقت رسول کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے ساتھ ہم لوگ یہ نماز پڑھتے تھے۔

It was narrated that Abu Bakr bin ‘Uthman bin Sahl bin Hunaif said: “I heard Abu Umamah bin Sahl say: ‘We prayed Zuhr with ‘Umar bin ‘Abdul-’Aziz, then we went out and entered upon Anas bin Malik, and we found him praying ‘Asr.” I said: “uncle, what is this prayer that you prayed?” He said: “Asr; this is the prayer of the Messenger of Allah صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم that we used to pray with him.” (Sahih)

یہ حدیث شیئر کریں