سنن نسائی ۔ جلد دوم ۔ روزوں سے متعلقہ احادیث ۔ حدیث 344

ایک ماہ میں دو روزے رکھنا

راوی: عمرو بن علی , سیف بن عبیداللہ , خیار الخلق , اسود بن شیبان , ابونوفل بن ابوعقرب

أَخْبَرَنَا عَمْرُو بْنُ عَلِيٍّ قَالَ حَدَّثَنِي سَيْفُ بْنُ عُبَيْدِ اللَّهِ مِنْ خِيَارِ الْخَلْقِ قَالَ حَدَّثَنَا الْأَسْوَدُ بْنُ شَيْبَانَ عَنْ أَبِي نَوْفَلِ بْنِ أَبِي عَقْرَبٍ عَنْ أَبِيهِ قَالَ سَأَلْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ عَنْ الصَّوْمِ فَقَالَ صُمْ يَوْمًا مِنْ الشَّهْرِ قُلْتُ يَا رَسُولَ اللَّهِ زِدْنِي زِدْنِي قَالَ تَقُولُ يَا رَسُولَ اللَّهِ زِدْنِي زِدْنِي يَوْمَيْنِ مِنْ کُلِّ شَهْرٍ قُلْتُ يَا رَسُولَ اللَّهِ زِدْنِي زِدْنِي إِنِّي أَجِدُنِي قَوِيًّا فَقَالَ زِدْنِي زِدْنِي أَجِدُنِي قَوِيًّا فَسَکَتَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ حَتَّی ظَنَنْتُ أَنَّهُ لَيَرُدُّنِي قَالَ صُمْ ثَلَاثَةَ أَيَّامٍ مِنْ کُلِّ شَهْرٍ

عمرو بن علی، سیف بن عبیداللہ، خیار الخلق، اسود بن شیبان، ابونوفل بن ابوعقرب رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے کہ میں نے رسول کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے روزوں کے متعلق دریافت کیا تو آپ نے ارشاد فرمایا کہ مہینے میں ایک روزہ رکھ لیا کرو۔ میں نے عرض کیا یا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم اس میں اضافہ فرما دیں۔ اس میں اضافہ فرمادیں ۔ عرض کیا یا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم اس میں اضافہ فرمائیں ہر ماہ میں دو روزے۔ عرض کیا کہ یا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم اس میں آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم اضافہ فرمائیں میں اپنے اندر طاقت و قوت محسوس کرتا ہوں (یعنی زیادہ روزے رکھ سکتا ہوں) یہ بات سن کر آنحضرت صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم خاموش رہے۔ یہاں تک کہ میں نے یہ سمجھ لیا کہ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم میری تردید فرما دیں گے۔ یعنی اضافہ نہیں فرمائیں گے پھر آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا تم ہر ماہ میں تین روزے رکھو۔

It was narrated from Abu Nawfal bin Abl ‘Aqrab that his father said: “I asked the Messenger of Allah صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم about fasting and he said: ‘Fast one day of the month.’ I said: ‘Messenger of Allah صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم, let me do more, let me do more.’ He said: ‘You are saying, Messenger of Allah صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم, let me do more, let me do more? Then fast two days of each month.’ I said: ‘Messenger of Allah صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم, let me do more, let me do more; I am able.’ He said: ‘Let me do more, let me do more; I am able for it.’ Then the Messenger of Allah صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم fell silent until I thought that he was going to refuse my request. Then he said: ‘Fast three days of each month.” (Sahih)

یہ حدیث شیئر کریں