سنن نسائی ۔ جلد دوم ۔ زکوة سے متعلقہ احادیث ۔ حدیث 362

گائے بیل کی زکوة سے متعلق

راوی: احمد بن سلیمان , یعلی , ابن عبید , اعمش , شقیق , مسروق و اعمش , ابراہیم , معاذ

أَخْبَرَنَا أَحْمَدُ بْنُ سُلَيْمَانَ قَالَ حَدَّثَنَا يَعْلَی وَهُوَ ابْنُ عُبَيْدٍ قَالَ حَدَّثَنَا الْأَعْمَشُ عَنْ شَقِيقٍ عَنْ مَسْرُوقٍ وَالْأَعْمَشُ عَنْ إِبْرَاهِيمَ قَالَا قَالَ مُعَاذٌ بَعَثَنِي رَسُولُ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ إِلَی الْيَمَنِ فَأَمَرَنِي أَنْ آخُذَ مِنْ کُلِّ أَرْبَعِينَ بَقَرَةً ثَنِيَّةً وَمِنْ کُلِّ ثَلَاثِينَ تَبِيعًا وَمِنْ کُلِّ حَالِمٍ دِينَارًا أَوْ عِدْلَهُ مَعَافِرَ

احمد بن سلیمان، یعلی، ابن عبید، اعمش، شقیق، مسروق و اعمش، ابراہیم، معاذ رضی اللہ تعالیٰ عنہ فرماتے ہیں کہ رسول کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے مجھ کو ملک یمن روانہ فرمایا تو حکم فرمایا کہ اگر چالیس گائیں موجود ہوں تو اس سے دو سال کی گائے اور اگر تیس موجود ہوں تو ایک سال کی گائے زکوة میں وصول کرنا پھر ہر ایک بالغ شخص سے ایک دینار یا اس قیمت کا کپڑا بطور جزیہ وصول کرنا۔

Muadh said: “The Messenger of Allah صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم sent me to Yemen, and he commanded me to take from every forty cows, a cow in its third year, and from every thirty, a TabI’ (two-year-old), and from every person who had reached the age of puberty a Dinar or is equivalent in Ma ‘afir.” (Da’if)

یہ حدیث شیئر کریں