سنن نسائی ۔ جلد دوم ۔ زکوة سے متعلقہ احادیث ۔ حدیث 369

مال دولت کو ملانا اور ملے ہوئے مال کو الگ کرنا ممنوع ہے

راوی: ہارون بن زید بن یزید , ابن ابوزرقاء , وہ اپنے والد سے , سفیان , عاصم بن کلیب , وہ اپنے والد سے , وائل بن حجر

أَخْبَرَنَا هَارُونُ بْنُ زَيْدِ بْنِ يَزِيدَ يَعْنِي ابْنَ أَبِي الزَّرْقَائِ قَالَ حَدَّثَنَا أَبِي قَالَ حَدَّثَنَا سُفْيَانُ عَنْ عَاصِمِ بْنِ کُلَيْبٍ عَنْ أَبِيهِ عَنْ وَائِلِ بْنِ حُجْرٍ أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ بَعَثَ سَاعِيًا فَأَتَی رَجُلًا فَآتَاهُ فَصِيلًا مَخْلُولًا فَقَالَ النَّبِيُّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ بَعَثْنَا مُصَدِّقَ اللَّهِ وَرَسُولِهِ وَإِنَّ فُلَانًا أَعْطَاهُ فَصِيلًا مَخْلُولًا اللَّهُمَّ لَا تُبَارِکْ فِيهِ وَلَا فِي إِبِلِهِ فَبَلَغَ ذَلِکَ الرَّجُلَ فَجَائَ بِنَاقَةٍ حَسْنَائَ فَقَالَ أَتُوبُ إِلَی اللَّهِ عَزَّ وَجَلَّ وَإِلَی نَبِيِّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَقَالَ النَّبِيُّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ اللَّهُمَّ بَارِکْ فِيهِ وَفِي إِبِلِهِ

ہارون بن زید بن یزید، ابن ابوزرقاء، وہ اپنے والد سے، سفیان، عاصم بن کلیب، وہ اپنے والد سے، وائل بن حجر رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے کہ رسول کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ایک آدمی کو زکوة وصول کرنے بھیجا۔ وہ ایک شخص کے پاس پہنچا۔ اس شخص نے (زکوة میں) ایک دبلا پتلا اونٹ کا بچہ دیا یہ دیکھ کر نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا ہم نے اللہ اور اس کے رسول کے مصدق (یعنی زکوة وصول کنندہ) فلاں آدمی کے پاس بھیجا لیکن فلاں شخص نے اس کو ایک اونٹ کا دبلا پتلا بچہ دے دیاہے۔ اللہ تعالیٰ اس کے مال دولت اور اونٹ میں برکت عطا نہ کرے۔ یہ اطلاع اس آدمی تک پہنچ گئی پھر وہ ایک عمدہ قسم کی اونٹنی لے کر حاضر ہوا اور کہنے لگا میں نے اللہ اور اس کے رسول (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کی طرف توبہ کی۔ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا اے اللہ! اس میں اور اس کے اونٹوں میں برکت عطا فرما۔

It was narrated from Wa’il bin Hujr that the Prophet صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم sent a collector and he came to a man who brought him a slim, recently- weaned camel. The Prophet h said: “We sent the Zakah collector of Allah and His Messenger, and so-and-so gave him a slim, recently- weaned camel. Allah, do not bless him nor his camels!” News of that reached the man, so he came with a beautiful she-camel and said: “I repent to Allah and to His Prophet صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم.“ The Prophet صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم said: “Allah, bless him and his camels!” (Da‘if)

یہ حدیث شیئر کریں