سنن نسائی ۔ جلد سوم ۔ کتاب اداب القضاة ۔ حدیث 1712

قاضی و حاکم کے لئے اس کی گنجائش کہ جو کام نہ کرنا ہو اس کو ظاہر کرے کہ میں یہ کام کروں گا تاکہ حق ظاہر ہو جائے

راوی: ربیع بن سلیمان , شعیب بن لیث , لیث , ابن عجلان , ابوزناد , الاعرج , ابوہریرہ

أَخْبَرَنَا الرَّبِيعُ بْنُ سُلَيْمَانَ قَالَ حَدَّثَنَا شُعَيْبُ بْنُ اللَّيْثِ قَالَ حَدَّثَنَا اللَّيْثُ عَنْ ابْنِ عَجْلَانَ عَنْ أَبِي الزِّنَادِ عَنْ الْأَعْرَجِ عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ عَنْ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَنَّهُ قَالَ خَرَجَتْ امْرَأَتَانِ مَعَهُمَا صَبِيَّانِ لَهُمَا فَعَدَا الذِّئْبُ عَلَی إِحْدَاهُمَا فَأَخَذَ وَلَدَهَا فَأَصْبَحَتَا تَخْتَصِمَانِ فِي الصَّبِيِّ الْبَاقِي إِلَی دَاوُدَ عَلَيْهِ السَّلَام فَقَضَی بِهِ لِلْکُبْرَی مِنْهُمَا فَمَرَّتَا عَلَی سُلَيْمَانَ فَقَالَ کَيْفَ أَمْرُکُمَا فَقَصَّتَا عَلَيْهِ فَقَالَ ائْتُونِي بِالسِّکِّينِ أَشُقُّ الْغُلَامَ بَيْنَهُمَا فَقَالَتْ الصُّغْرَی أَتَشُقُّهُ قَالَ نَعَمْ فَقَالَتْ لَا تَفْعَلْ حَظِّي مِنْهُ لَهَا قَالَ هُوَ ابْنُکِ فَقَضَی بِهِ لَهَا

ربیع بن سلیمان، شعیب بن لیث، لیث، ابن عجلان، ابوزناد، الاعرج، ابوہریرہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ روایت ہے کہ رسول کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا دو خواتین نکلیں اور ان کے ساتھ ان کے بچے بھی تھے ان میں سے ایک بچے پر بھیڑیے نے حملہ کر دیا اور اس کو لے گیا پھر وہ دونوں اس لڑکے کے واسطے جو کہ باقی تھا لڑتی ہوئیں حضرت داؤد کی خدمت میں حاضر ہوئیں۔ انہوں نے وہ بچہ بڑی عورت لو دلوا دیا۔ پھر وہ دونوں حضرت سلیمان کے پاس سے آئیں انہوں نے ان کا حال دریافت کیا۔ حضرت سلیمان نے ارشاد فرمایا میرے پاس تم چھری لے کر آؤ میں بچے کے دو حصے کر دوں گا۔ یہ بات سن کر چھوٹی عورت نے (فورا) کہا کیا واقعی یہ بات سچ ہے کہ آپ اس بچہ کو چھری سے کاٹ دیں گے؟ حضرت سلیمان نے فرمایا جی ہاں۔ اس پر اس(چھوٹی) عورت نے عرض کیا چھوڑ دیں اور میرا بھی حصہ اسی کو دے دیں۔ حضرت سلیمان نے فرمایا جا بیٹا تمہارا ہے پھر وہ لڑکا اس کو دلوا دیا۔

It was narrated that ‘Abdur Rahman bin Abi Bakrah said: “My father wrote to ‘Ubaidullah bin Abi Bakrah — who was the judge of Sijistan — saying: ‘Do not pass judgment between two people when you are angry, for I heard the Messenger of Allah صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم say: No one should pass judgment between two people when he is angry.” (Sahih).

یہ حدیث شیئر کریں