جامع ترمذی ۔ جلد اول ۔ طلاق اور لعان کا بیان ۔ حدیث 1206

وہ حاملہ جو خاوند کی وفات کے بعد جنے

راوی: قتیبہ , لیث , یحیی بن سعید , سلیمان بن یسار , ابوہریرہ , ابن عباس , ابی سلمہ , عبدالرحمن , ابوسلمہ , سلیمان بن یسار

حَدَّثَنَا قُتَيْبَةُ حَدَّثَنَا اللَّيْثُ عَنْ يَحْيَی بْنِ سَعِيدٍ عَنْ سُلَيْمَانَ بْنِ يَسَارٍ أَنَّ أَبَا هُرَيْرَةَ وَابْنَ عَبَّاسٍ وَأَبَا سَلَمَةَ بْنَ عَبْدِ الرَّحْمَنِ تَذَاکَرُوا الْمُتَوَفَّی عَنْهَا زَوْجُهَا الْحَامِلَ تَضَعُ عِنْدَ وَفَاةِ زَوْجِهَا فَقَالَ ابْنُ عَبَّاسٍ تَعْتَدُّ آخِرَ الْأَجَلَيْنِ وَقَالَ أَبُو سَلَمَةَ بَلْ تَحِلُّ حِينَ تَضَعُ وَقَالَ أَبُو هُرَيْرَةَ أَنَا مَعَ ابْنِ أَخِي يَعْنِي أَبَا سَلَمَةَ فَأَرْسَلُوا إِلَی أُمِّ سَلَمَةَ زَوْجِ النَّبِيِّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَقَالَتْ قَدْ وَضَعَتْ سُبَيْعَةُ الْأَسْلَمِيَّةُ بَعْدَ وَفَاةِ زَوْجِهَا بِيَسِيرٍ فَاسْتَفْتَتْ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَأَمَرَهَا أَنْ تَتَزَوَّجَ قَالَ أَبُو عِيسَی هَذَا حَدِيثٌ حَسَنٌ صَحِيحٌ

قتیبہ، لیث، یحیی بن سعید، سلیمان بن یسار، ابوہریرہ، ابن عباس، ابی سلمہ، عبدالرحمن، ابوسلمہ، حضرت سلیمان بن یسار سے روایت ہے کہ ابوہریرہ ابن عباس اور ابوسلمہ بن عبدالرحمن نے آپس میں اس عورت کا تذکرہ کیا جو حاملہ ہو اور اس کا شوہر فوت ہو جائے ابن عباس نے کہا کہ اس کی عدت دوعدتوں میں سے زیادہ عدت ہوگی یعنی ولادت یا عدت کے دنوں میں سے جس میں زیادہ دن ہوں گے وہی اس کی عدت ہے۔ ابوسلمہ نے کہا کہ اس کی عدت ولادت تک ہے جب پیدائش ہوگئی تو وہ حلال ہوگئی حضرت ابوہریرہ نے کہا کہ میں بھی اپنے بھتیجے ابوسلمہ کے ساتھ ہوں پھر انہوں نے ام سلمہ کے پاس کسی شخص کو یہ مسئلہ پوچھنے کے لئے بھیجا انہوں نے فرمایا سبیعہ اسلمی کے ہاں ان کے شوہر کی وفات کے چند دن بعد ولادت ہوئی تھی انہوں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے پوچھا تو نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے انہیں نکاح کرنے کی اجازت دی یہ حدیث حسن صحیح ہے۔

Sulayman ibn Yasar reported that Sayyidina Abu Hurayrah Ibn Abbas and Abu Salamah ibn Abdur Rahman (RA) discussed about a pregnant woman whose husband had died and who delivers her child after his death. Ibn Abbas (RA) said, “The lengthier period will be her iddah (meaning, her waiting period will end on the birth of her child or completing of iddah whichever is last). Abu Salamah (RA) said, “No, she will become lawful when her child is born.” Abu Hurayrah (RA) said, “I agree with my brother, Abu Salamah.” Then, they sent (the question) to Sayyidah Umm Salamah, the noble wife of the Prophet (SAW). She said, “Suhay’ah Aslamiyah had delivered a child a few days after her husband’s death. She enquired from Allah’s Messenger (SAW) who commanded her to get married again.”

[Bukhari 4909, Muslim 1485, Nisai 3509]

یہ حدیث شیئر کریں