جامع ترمذی ۔ جلد اول ۔ خرید وفروخت کا بیان ۔ حدیث 1230

کسی چیز کی قیمت معینہ مدت تک ادھار کرنا جائز ہے۔

راوی: محمد بن بشار , ابن ابی عدی , عثمان بن ابی عمر , ہشام بن حسان , عکرمہ , ابن عباس

حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ بَشَّارٍ حَدَّثَنَا ابْنُ أَبِي عَدِيٍّ وَعُثْمَانُ بْنُ عُمَرَ عَنْ هِشَامِ بْنِ حَسَّانَ عَنْ عِکْرِمَةَ عَنْ ابْنِ عَبَّاسٍ قَالَ تُوُفِّيَ النَّبِيُّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَدِرْعُهُ مَرْهُونَةٌ بِعِشْرِينَ صَاعًا مِنْ طَعَامٍ أَخَذَهُ لِأَهْلِهِ قَالَ أَبُو عِيسَی هَذَا حَدِيثٌ حَسَنٌ صَحِيحٌ

محمد بن بشار، ابن ابی عدی، عثمان بن ابی عمر، ہشام بن حسان، عکرمہ، حضرت ابن عباس رضی اللہ تعالیٰ عنہما سے روایت ہے نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے جب وفات پائی تو آپ کی زرہ بیس (20) صاع غلے کے عوض گروی رکھی ہوئی تھی جو آپ نے اپنے گھر والوں کے لئے قرض لیا تھا یہ حدیث حسن صحیح ہے۔

Ibn Abbas reported that when the Prophet (SAW) died, his coat of mail was in pledge with a Jew for twenty sa’ of grain which he had taken for his family.

[Ahmed 3409, Nisai 4660, Ibn e Majah 2439]

یہ حدیث شیئر کریں