جامع ترمذی ۔ جلد اول ۔ دیت کا بیان ۔ حدیث 1433

خون کے فیصلے

راوی: حسین ابن حریث , فضل بن موسی , حسین بن واقد , یزید رقاشی , ابوالحکم بجلی

حَدَّثَنَا الْحُسَيْنُ بْنُ حُرَيْثٍ حَدَّثَنَا الْفَضْلُ بْنُ مُوسَی عَنْ الْحُسَيْنِ بْنِ وَاقِدٍ عَنْ يَزِيدَ الرَّقَاشِيِّ حَدَّثَنَا أَبُو الْحَکَمِ الْبَجَلِيُّ قَال سَمِعْتُ أَبَا سَعِيدٍ الْخُدْرِيَّ وَأَبَا هُرَيْرَةَ يَذْکُرَانِ عَنْ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ لَوْ أَنَّ أَهْلَ السَّمَائِ وَأَهْلَ الْأَرْضِ اشْتَرَکُوا فِي دَمِ مُؤْمِنٍ لَأَکَبَّهُمْ اللَّهُ فِي النَّارِ قَالَ أَبُو عِيسَی هَذَا حَدِيثٌ غَرِيبٌ وَأَبُو الْحَکَمِ الْبَجَلِيُّ هُوَ عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ أَبِي نُعْمٍ الْکُوفِيُّ

حسین ابن حریث، فضل بن موسی، حسین بن واقد، یزید رقاشی، ابوالحکم بجلی سے نقل کرتے ہیں کہ ابوسعید اور ابوہریرہ نبی کریم کا یہ فرمان ذکر کر رہے تھے کہ اگر تمام آسمانوں و زمین والے کسی مومن کے قتل میں شریک ہوں تو اللہ تعالیٰ ان سب کو جہنم میں دھکیل دیں گے۔ یہ حدیث غریب ہے۔

Yazid Raqashi reported that Abul Hakam Bajali said that he heard Sayyidina Abu Sa’eed Khudri (RA) and Abu Hurayrah (RA) recall that Allah’s Messenger (SAW) said, “If the inhabitants of the heaven and the earthlings join together in killing a Believer, Allah would Cast them in the Fire.”

یہ حدیث شیئر کریں