جامع ترمذی ۔ جلد اول ۔ حدود کا بیان ۔ حدیث 1477

اہل کتاب کو سنگسار کرنے

راوی: ہناد , شریک , سماک بن حرب , جابر بن سمرہ , ابن عمر , جابر , ابن ابی اوفی , عبداللہ بن حارث , ابن عباس , جابر بن سمرہ

حَدَّثَنَا هَنَّادٌ حَدَّثَنَا شَرِيکٌ عَنْ سِمَاکِ بْنِ حَرْبٍ عَنْ جَابِرِ بْنِ سَمُرَةَ أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ رَجَمَ يَهُودِيًّا وَيَهُودِيَّةً قَالَ وَفِي الْبَاب عَنْ ابْنِ عُمَرَ وَالْبَرَائِ وَجَابِرٍ وَابْنِ أَبِي أَوْفَی وَعَبْدِ اللَّهِ بْنِ الْحَارِثِ بْنِ جَزْئٍ وَابْنِ عَبَّاسٍ قَالَ أَبُو عِيسَی حَدِيثُ جَابِرِ بْنِ سَمُرَةَ حَدِيثٌ حَسَنٌ غَرِيبٌ وَالْعَمَلُ عَلَی هَذَا عِنْدَ أَکْثَرِ أَهْلِ الْعِلْمِ قَالُوا إِذَا اخْتَصَمَ أَهْلُ الْکِتَابِ وَتَرَافَعُوا إِلَی حُکَّامِ الْمُسْلِمِينَ حَکَمُوا بَيْنَهُمْ بِالْکِتَابِ وَالسُّنَّةِ وَبِأَحْکَامِ الْمُسْلِمِينَ وَهُوَ قَوْلُ أَحْمَدَ وَإِسْحَقَ و قَالَ بَعْضُهُمْ لَا يُقَامُ عَلَيْهِمْ الْحَدُّ فِي الزِّنَا وَالْقَوْلُ الْأَوَّلُ أَصَحُّ

ہناد، شریک، سماک بن حرب، جابر بن سمرہ، ابن عمر، جابر، ابن ابی اوفی، عبداللہ بن حارث، ابن عباس، حضرت جابر بن سمرہ سے روایت ہے کہ رسول اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ایک یہودی مرد اور عورت کو سنگسار کیا اس باب میں ابن عمر، براء، جابر بن اوفی، عبداللہ بن حارث بن جزء اور ابن عباس رضی اللہ تعالیٰ عنہما سے بھی روایات منقول ہیں حدیث جابر بن سمرہ ان کی سند سے حسن غریب ہے اکثر اہل علم کا اسی پر عمل ہے وہ فرماتے ہیں کہ اگر یہود ونصاری اپنے مقدمات مسلمانوں کی عدالتوں میں دائر کردیں تو ان کا فیصلہ قرآن وسنت کے مطابق کیا جائے امام احمد، اسحاق، کا بھی یہی قول ہے بعض اہل علم فرماتے ہیں کہ ان پر زنا کی حد نہ لگائی جائے لیکن پہلا قول زیادہ صحیح ہے۔

Hannad reported from Shank and he from Simak ibn Harb, from Jabir ibn Samurah 4ui the like of this hadith.

[Ibn e Majah 2557, Ahmed 19148]

یہ حدیث شیئر کریں