جامع ترمذی ۔ جلد اول ۔ جہاد کا بیان ۔ حدیث 1626

جو شخص کسی کافر کو قتل کرے اس سامان اسی کے لئے ہے۔

راوی: انصاری , معن , مالک بن انس , یحیی بن سعید , عمر بن کثیر بن افلح , ابومحمد بن , قتادہ , ابوقتادہ

حَدَّثَنَا الْأَنْصَارِيُّ حَدَّثَنَا مَعْنٌ حَدَّثَنَا مَالِکُ بْنُ أَنَسٍ عَنْ يَحْيَی بْنِ سَعِيدٍ عَنْ عُمَرَ بْنِ کَثِيرِ بْنِ أَفْلَحَ عَنْ أَبِي مُحَمَّدٍ مَوْلَی أَبِي قَتَادَةَ عَنْ أَبِي قَتَادَةَ قَالَ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ مَنْ قَتَلَ قَتِيلًا لَهُ عَلَيْهِ بَيِّنَةٌ فَلَهُ سَلَبُهُ قَالَ أَبُو عِيسَی وَفِي الْحَدِيثِ قِصَّةٌ

انصاری، معن، مالک بن انس، یحیی بن سعید، عمر بن کثیر بن افلح، ابومحمد بن، قتادہ، حضرت ابوقتادہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا جس نے کسی کافر کو قتل کیا اور اس پر اس کے پاس گواہ بھی ہوں تو مقتول کا سامان اسی کا ہے اس حدیث میں ایک واقعہ ہے۔

Savyidina Abu Qatadah reported that Allah’s Messenger (SAW) said, “If anyone kills a disbeliever and has a witness then for him is the slain mans possession.’ The hadith relates an account thereafter.

(Bukhari 3142, Muslim 1751]

یہ حدیث شیئر کریں